Monday 19 January 2015

پٹرول کی خاطر آدمی عورت بن گیا

News
آ ٹھ روز سے جاری پٹرول بحران نے شہریوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے لیکن ایک بر قعہ پوش نوجوان نے بر قعہ پہن کر پٹرول حاصل کرنے کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کر دیں ہیں جس کے بعد صارفین اس پوسٹ پر خوب داد دے رہے ہیں ۔
پٹرول کا بحران اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا پر اس بحران میں گھرے پاکستانی شہری جس طرح اپنی حس ظرافت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بھی کمال ہے۔ شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نہ صرف حکومت کو کھری کھری سنائیں بلکہ خوب جگتیں بھی کسیں۔ شہری فیس ب±ک پر ایک دوسرے سے پوچھتے رہے پٹرول کہاں سے مل رہا ہے؟۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ عمرہ ادا کرنے والے بھائیوں سے گزارش ہے واپسی پر آب زم زم کے ساتھ ایک گیلن پٹرول بھی لیتے آئیں۔ 
پٹرول کی بوتل اور اس کی حفاظت کیلئے مسلح گارڈ۔ ایک مزے کا کارٹون سارا دن گردش کرتا رہا جس کا کیپشن تھا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پٹرول کے بحران سے تنگ آئے ایک شہری نے شعر لگایا کہ ''دور جمہور ہے دیس میں آگیا، بجلی پٹرول کو آسماں کھا گیا''۔ ایک کارٹون میں وزیر تیل وزیراعظم کو کاندھوں پر اٹھائے بھاگتے دکھائی دئیے کیونکہ پروٹوکول کی گاڑیوں میں پٹرول نہیں تھا۔
ایک من چلے نے غالب سے معذرت کے ساتھ کچھ یوں سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا، "بدل کر ڈرائیور کا ہم بھیس غالب، تماشائے پٹرول پمپس دیکھتے ہیں"

پٹرول بحران‘ پی ایس او خط پرخط لکھتی رہی‘ وزارتیں ٹس سے مس نہ ہوئیں

News
ملکی تاریخ میں پٹرول کا بد ترین بحران آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے لیکن حکومتی مشینری اور ذمہ داران عوام کو حقائق بتانے کی بجائے طفل تسلیوں سے کام لے رہے ہیں۔ غم و غصے سے بھرے ہوئے عوام ہر کسی سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر اس بحران کی وجہ کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی پر پی ایس او کی پہلی ایل سی24 نومبر2014 ء کو ڈیفالٹ کر گئی تھی اور پی ایس او نے گزشتہ ماہ دسمبر میں پٹرول بحران کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔ایم ڈی پی ایس او نے تیسری ایل سی 20 دسمبر کو ڈیفالٹ ہونے پر 24 دسمبر کو ایک خط وزارت پٹرولیم اور ایک خط وزارت خزانہ کو بھیجا جس میں واضح کیا کیا کہ پی ایس او کی ایل سیز مسلسل ڈیفالٹ ہو رہی ہیں ۔بعد ازاں مزید ایک ایل سی ڈیفالٹ ہونے پر ایل سیز کی تعداد کم ہو کر صرف چھ رہ گئی تو ایم ڈی پی ایس او کی جانب سے ایک اورخط دونوں وزارتوں کو ارسال کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے پی ایس او پٹرول اور فرنس آئل درآمد نہیں کر پا رہا ہے ۔ بین الاقوامی سپلائرز سے پی ایس او کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے فوری طور پر 64 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پی ایس او ایل سی کھولنے والے بینکوں کو تاخیر سے ادائیگی کے باعث جرمانہ کی مد میں 25 کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے ۔ 18 کروڑ ڈالر ڈیمجز کی مد میں ادا کرنے پڑے ہیں ۔ پی ایس او کو فوری پر 95 ارب نہ دیئے گئے تو پی ایس او دیوالیہ ہو جائے گا ۔ لیٹر میں مزید واضح کیا گیا کہ وزارت بجلی و پانی کی جانب 197 ارب روپے واجب الادا ہیں ۔ پی ایس او نے بین الاقوامی اور ملکی ادائیگی کی مد میں 218 روپے ادا کرنے ہیں جبکہ اس نے مختلف اداروں سے 230 ارب روپے سے زائد لینے ہیں۔ پی ایس او نے بین الاقوامی اداروں کے 114 ارب روپے ، ملکی بینکوں کے 95 ارب روپے ، پاکستان ریفائنری کو ایک ارب ایک کروڑ روپے ، اٹک ریفائنری کو سات ارب ایک کروڑ روپے ، نیشنل ریفائنری کو ایک ارب ایک کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت اداروں سے 230 ارب روپے لینے ہیں جس میں سے حکومتی اداروں سے 146 ارب ، واپڈا سے 85 ارب روپے ، حبکو سے 32 ارب روپے اور پی ائی اے سے 7 ارب 30 کروڑ روپے لینے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے زائد ظاہر کرنے کے لئے حکومت نے پی ایس او کو پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لئے ادائیگی نہیں کی ۔

میرابھائی خودکش بمبار کے مشن پر روانہ ہو چکا ہے،گرفتار خاتون کا انکشاف

News
چند روز قبل گرفتار ہو نیوالی القائدکی کارکن خاتون ماریہ نے دوران تفتیش ا نکشاف کیا ہے کے اس کا بھائی خودکش بمبار کی تربیت حاصل کر نے کے بعداپنے مشن پر روانہ ہو چکا ہے جس کے بعد سکیورٹی ادروں کی طرف سے اس کے بھا ئی کی تلا ش شروع ہو گئی ہے۔

بلوچستان میں بارشیں شروع، نظام زندگی درہم برہم

News
 بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گذشتہ رات سے بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گوادر اور تربت میں مسلسل بارش کی وجہ سے نیلنٹ ندی میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے متعددگاڑیاں ندی میں پھنس گئی ہیں جبکہ تربت کا گوادر اور کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیاہے ۔ بتایاگیاہے کہ بارش کے بعد بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ ملک بھر میں بارشوں کے لیے دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے اور اب بارش کی خبر بلو چستان سے موصول ہوگئی ہے اوراگلے دودن کے اندر میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔

لمبی قطار میں لگ کر پٹرول خریدنے والے طالبعلم سے ڈاکو دوبوتلیں چھین کر فرار

News
 لٹن رو ڈکے علاقہ میں لمبی قطارو ں میں لگ کر پٹرول خر یدنے وا لے ایف اے کے طا لبعلم سے ڈاکو ڈیڑھ لیٹر پٹرو ل کی 2 بو تلیں گن پوا ئنٹ پر چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ متا ثر ہ فر د نے تھا نہ لٹن رو ڈمیں در خوا ست دے دی ، پو لیس کا کارروا ئی کر نے سے انکا ر ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سمن آ با د کا ر ہا ئشی طا لبعلم محسن ملک مقامی کا لج میں ایف اے کا طا لبعلم ہے ۔ وہ پٹرو ل کی قلت کے با عث لٹن روڈ پی ایس او کے پمپ سے لمبی قطا رو ں میں لگ کر 2گھنٹے کے بعد پٹرول خر ید کر گھر وا پس جا ر ہا تھا کہ چوبر جی کوارٹر کے قر یب موٹر سا ئیکل سوا ر ڈاکوؤں نے اس سے پٹرول کی بوتلیں چھین لیں ، جس پر طالبعلم نے ڈا کوؤ ں سے کہاکہ میں نے کل پیپر دینے جا نا ہے لیکن ڈاکوؤ ں نے اسکی کو ئی پکار نہ سنی اور فرا ر ہو گئے ۔متاثر ہ نوجوا ن نے نما ئند ہ’’ پاکستا ن‘‘ کو بتا یا کہ ا س کے پا س نہ تو مو با ئل فو ن ا ور نہ ہی کو ئی نقد ی تھی لیکن پٹرول کی دو بو تلیں تھی جو ڈا کوں نے اس سے چھین لیں جس کی در خواسست تھا نہ لٹن روڈمیں د ی لیکن پو لیس کا رروا ئی نہیں کر ر ہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او لٹن روڈآ صف ذولفقار سے را بطہ کیا گیا لیکن مو صوف نے نمبر نہیں اٹھا یا جبکہ تھا نہ سے را بطہ کر نے پرمحر ر زا ہد نے بتا یا کہ کو ئی در خواست مو صول نہیں ہو ئی ہے ۔

محبوب پر حق جمانے کے لیے خاتون اور بھوت میں مقابلہ

News
پیار میں رقیب ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن کیا کریں جب آپ کا رقیب کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بھوت ہو۔ یہ کوئی خیالی کہانی نہیں بلکہ حال ہی میں پیش آنے والے برطانوی خاتون کی زندگی کی اصل کہانی ہے۔ 28سالہ گیما تھامسن نامی برطانوی خاتون کا کہنا ہے جب وہ اپنے بوائے فرینڈ ’جے‘کے ساتھ نئے گھر میں منتقل ہوئی تو وہ بہت خوش تھی لیکن جلد ہی اس کی یہ خوشی ہوا میں تحلیل ہو گئی جب اس نے دیکھا کہ وکٹوریا دور کے ایک سیاہ لباس میں ملبوس نسوانی ہیولا اس کے گھر میں پھرتا ہے اور اس وقت وہ بہت زیادہ جذباتی ہو جاتا ہے جب وہ اپنے رقیب کے پاس جاتی ہے اور وہ ہیولا ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ خاتون کو اس کے محبوب سے دور کیا جائے۔
روح کا تھوڑا سا علم رکھنے والے ایک شخص سے خاتون نے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ خاتون بھوت ہے اور اس کے محبوب پر عاشق ہوچکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ’گیما‘ کو ’جے‘ کے نزدیک دیکھنا پسند نہیں کرتی۔ گیما تھامسن کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت رنجیدہ ہوئی لیکن اب اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بھوت کو شکست دے کر اپنے محبوب کو جیت لے گی

انسانی حقوق کے نام پر بھارتی گاؤں والوں نے پاکستانی لڑکیوں پر نظریں جما لیں

News
 بھارت میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کیلئے ایک مہم پہلے ہی جاری تھی اور اب پاکستان میں موجود ہندو لڑکیوں کو بھارت لے جا کر ان سے شادیاں کرنے کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے اسلام کی طرف مائل ہونے کا راستہ روکا جا سکے۔ 
یہ مہم امرتسر سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان سریندر کوچار نے شروع کی ہے جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 1120 ہندو لڑکیاں مسلمان ہو چکی ہیں۔ کہ کہتے ہیں کہ ہندو لڑکیوں کو پاکستان سے بھارت لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی شادیاں ہندو لڑکوں سے کی جا سکیں۔

ان کی چلائی گئی مہم کے نتیجہ میں ریاست اترپردیش کے گاﺅں مراگ پور کے 130 دیہاتیوں نے پیشکش کی ہے کہ پاکستان سے ہندو لڑکیوں کو لایا جائے تو وہ ان سے شادی کر لیں گے۔ اس گاﺅں کا ایک وفد عنقریب دلی میں بنائی گئی پناہ گزین کالونی کا بھی دورہ کرے گا جہاں پاکستان سے آنے والے 350 خاندان مقیم ہیں۔ ہندو رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ہندو لڑکیوں کو مسلمان نہیں ہونے دیں گے اور جو مسلمان ہو چکی ہیں انہیں بھی دوبارہ ہندومت میں لائیں گے۔

شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نظر انداز کیوں کیا گیا ، حیران کن انکشاف

News
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی کو ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نظر انداز کیے جانے کی حیران کن وجہ منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے دورہ نیو زی لینڈ کے موقع پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آفریدی کو کرکٹ بورڈ پی سی بی کی وجہ سے اس لئے نظر انداز کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بورڈ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ نے جان بوجھ کر شاہد خان آفریدی کے اس فیصلے کو نظر انداز کیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہانہوں نے سیریز سے قبل ہی ٹیم مینجمنٹ کو اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن اس معاملے کو محض ذاتی اناءکی خاطر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے پی سی بی نے مصباح کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شایان شان انداز میں رخصت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا تھا تاہم شاہد آفریدی بورڈ کی انا ءکی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔جبکہ آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس رویے پر ناراضگی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

نیپرا آزاد ہو گیا ہے ، حکومت کی بات نہیں سنتا : ترجمان وزیر اعظم

News
 ترجمان وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے پٹرول بحران کے حوالے سے حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا آزاد ہو گیا ہے اور وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے لیکن وہ حکومت کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے واضح کی کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرکلر ڈیٹ نہ ہو لیکن نیپرا مکمل آزاد ہو گیا ہے اور سرکلر ڈیٹ 300 ارب تک جا پہنچا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نیپرا کے نئے چیئرمین حکومت کے مسائل کو سمجھ رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ملک میں جاری پٹرول بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ایس او کو بروقت ادائیگی کی جائے تو 20 دن کے پٹرول کا سٹاک رکھا جا سکتا ہے ۔لیکن اس کے باوجود ملک میں پٹرول بحران جاری ہے لیکن حکومت اس پر جلد قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

Sunday 18 January 2015

ڈنمارک میں بیٹھ کر بائبل سےگستاخِ رسول کی سزا موت ثابت کر دی



s
Dr Qadri prove that Gustakh Rasool must... by hdzone420

وہ عورت جو خود کو 44سال تک مرد سمجھتی رہی

News
 ہانگ کانگ میں ایک44سالہ شخص پیٹ میں درد اور پیشاب میں خون آنے کی وجہ سے ہسپتال گیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھاکہ وہ واپسی پر عورت بن چکا ہو گا ۔ جولائی 2014ء میں جب ڈاکٹروں نے درد اور خون کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے ایکس رے اور سی ٹی سکین کیا  تو وہ خود بھی نتائج سے حیران رہ گئے ۔
انہوں نے دیکھا کہ متاثرہ شخص شین کے پیٹ میں بیضہ دانی سمیت مکمل زنانہ تولیدی نظام موجود ہے اور خون کی آمد دراصل مخصوص زنانہ ایام کی علامت ہے ۔ شین کے چہرے اور جسم پر بال نہیں ہیں اور اس کی گردن پر مردانہ ابھار نہیں ہے لیکن اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ دس سال سے شادی شدہ ہے اور بطور مرد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شین ایڈرنیو جینیٹل سنڈروم کا شکار ہے اور بر وقت پتہ چلنے پر اس کا ہارمون کے ذریعے علاج ممکن ہے ۔ شین کا مسئلہ اس قدر تاخیر کے ساتھ سامنے آیا ہے کہ اب اس کو مکمل مرد یا مکمل عورت بنانا ممکن نہیں رہا۔

طلبا نے ایک لٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنالی

News
 کامسیٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساہیوال کیمپس کے طلباءنے ایک ایسی ماحول دوست گاڑی تیار کی ہے جو ایک لیٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے جبکہ اسے بنانے پر ساڑھے تین لاکھ کے قریب لاگت آئی ہے۔ 
اسکا ڈیزائن لیکچرار طاہر آصف ہیں جبکہ عدیل، رومیل، اظہر، ماجد، ضیائ، شفیق، توقیر اور روحان نے اپنی مدد آپ کے تحت اس گاڑی کو تیار کیا۔ طاہر آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایروڈائنامک اس گاڑی کا نام ”رش“ رکھا گیا ہے۔ گاڑی فائبر گلاس سے تیار کی گئی جبکہ اس میں 70 سی سی انجن لگایا گیا ہے۔ گاڑی میں فی الحال صرف ایک آدمی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ منیلا فلپائن میں ہونے والے شیل میراتھن کار شو میں اس گاڑی کو لے جایا جائیگا۔

الیکٹرونکس آئٹمز کی آڑ میں موبائل فون کلیئر کئے جانے کا انکشاف

News
 الیکٹرونکس آئٹمز آڑ میں بیرون ملک سے ایک معروف کمپنی کے مہنگے موبائل فون کلیئر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو فی کنسائنمنٹ 10 تا 12 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ مقامی اخبار دنیا کے مطابق کسٹم حکام، درآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹول کی ملی بھگت سے موبائل فون کلیئر کئے جارہے ہیں ان کی کلیئرنس تینوں پورٹ کے علاوہ ائیرپورٹ سے بھی کی جارہی ہے۔
 ایک کنسائنمنٹ میں ایک ہزار تا دو ہزار موبائل فون ہوتے ہیں جو بغیر پیکنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ کوئی سامان نہیں ہوتا ہے ان موبائل فون کو ری فرنشڈ کے نام پر فروخت کیا جرہا ہے۔ کسٹم حکام پورٹ سے کلیئرہونے والے کنسائنمنٹ پر فی کنسائنمنٹ دو تا اڑھائی لاکھ روپے حصہ لیتے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سے کلیئر ہونے والے کنسائنمنٹ پر ایک تا ڈیڑھ لاکھ روپے لئے جاتے ہیں۔ مذکورہ طریقہ کار کے تحت کلیئر کئے جانے والے موبائل فون کے چارجرز اور دیگر سامان الگ سے منگولیاجاتا ہے جس کی وجہ سے کسی افسر کے چیک کئے جانے پر ان موبائل فون کے سپیئر پارٹس کی کیٹیگری میں ظاہر کردیا جاتا ہے کیونکہ ان موبائل فون کے کور اور بیٹری بھی الگ ہوتی ہے۔

داﺅد ابراہیم کے بھائی سمیت دو بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد

News
 امریکہ کے محکمہ خزانہ نے بھارتی انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کے بھائی شیخ انیس ابراہیم سمیت دو بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی بیرونی اثاثوں کے ڈائریکٹر ایڈم جے سزوبائن نے بتایا کہ انیس ابراہیم اور ان کا ساتھی عزیز موسیٰ منشیات سمگلنگ، قتل اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

مسجد نبویﷺ کی خادمات پر انوکھی پابندی عائد

News
 مسجد نبوی ﷺکی انتظامیہ نے حرم میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے دوران حاملہ ہونے پرپابندی عائد کردی ہے اور موقف اپنایاکہ خواتین کے حاملہ ہونے پر پابندی ان کی سخت ڈیوٹی کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ حمل میں خواتین زیادہ بھاری کام کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔
سعودی جریدے”الوطن‘ کے مطابق حرم نبویﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دوران ملازمت خواتین حاملہ نہ ہوں، اگراس عرصے میں کوئی خاتون اہلکار حاملہ ہوئی تو اسے اپنی ملازمت کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی نکال دیا جائے گا اور اس کی جانب سے زچگی کے بعد نوکری کی درخواست بھی قبول نہیں کی جائے گی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کے حمل پر پابندی کا فیصلہ مفاد عامہ کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی کے دوران خواتین چوکس رہتے ہوئے اپنی فرائض منصبی انجام دیں اور ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی فطری اور غیر فطری امر مانع نہ ہو۔
رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ نئی خواتین کی بھرتی کے وقت بھی انہیں یہ عہد لیا جائے گا کہ وہ ملازمت کے مقررہ عرصے کے دوران حاملہ نہیں ہوں گی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی

News
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اوراُنہیں عمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی ، امن وامان کی صورتحال اور پٹرول بحران پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے پٹرول بحران پر شکوہ کرتے ہوئے کہ انکوائری کرناہوگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت صرف پنجاب میں ہی کیوں ہوئی ؟
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انکوائری کا حکم دیدیا ، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وزارت پٹرولیم ، متعلقہ ادارے بتائیں کہ کوتاہی کہاں ہوئی اور جلد ازجلد سپلائی بڑھاکر مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ 
دونوں رہنماﺅں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے نمٹانے پر بھی اتفاق کیا۔

خوشاب میں چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہو گیا‘ پاکستان یورینیم افزودگی بڑھا سکے گا : امریکی تھنک ٹینک

News
 امریکی تھینک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا خوشاب میں واقع چوتھا جوہری ری ایکٹر اب آپریشنل ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائنس اور انٹرنیشنل سکیورٹی کے انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں ڈیوڈالبرائیٹ اور سرینا کلیجار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 15جنوری 2015ءکو لئے گئے ڈیجیٹل گلوب ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ امیج سے واضح ہو رہا ہے کہ خوشاب کے چوتھے ری ایکٹر کی بیرونی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ آپریشنل بھی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جائزہ ری ایکٹر کے کولنگ سسٹم کے بہت ہی خصوصی امیج کے مشاہدے پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ری ایکٹر کی توسیع سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے بعد پاکستان متعدد چھوٹے ہتھیار تیار کرے گا جو اسے بڑے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں معاون ہوں گے۔ ملک یورینیم کی افزودگی میں بھی اضافہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنصیب حقیقی طور پر بھاری پانی کی پیداوار کا پلانٹ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت پچاس میگا واٹ تھرمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوریجنل پلانٹ 90 کی دہائی میں آپریشنل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھاری پانیوں کے دوسرے پیداواری پلانٹ کی تعمیر دو ہزار سے 2002ئ کے درمیان، تیسرا 2006ءاور چوتھا 2011ءمیں تعمیر کیا گیا۔

پاکستان نے ’حقانی نیٹ ورک‘ پر پابندی لگادی ، باضابط اعلان جلد متوقع

News
 پاکستان نے امریکی مطالبے پر القاعدہ کے اتحادی گروپ ’حقانی نیٹ ورک‘ پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ 
عرب میڈیا نے حکومت کے ایک سینئر عہدےدارکے حوالے سے بتایاگیاہے کہ حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے لیے باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا، فوج اور حکومت عسکریت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک ہی صفحے پر ہیں اور اب ’اچھے‘ یا ’برے‘ طالبان میں کوئی تمیز روا نہیں رکھی جارہی ۔

دوسری طرف کابینہ کے ایک رکن کے حوالے سے بتایاگیاکہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حصے کے طور پر حقانی نیٹ ورک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات میں حقانی نیٹ ورک کا معاملہ اٹھایا تھا اور ان پر زوردیا تھا کہ پاکستان دونوں پڑوسی ممالک اور امریکی مفادات کے لیے خطرے کا موجب حقانی نیٹ ورک پر پابندی عائد کرے۔اس گروپ سے وابستہ جنگجو اور اس کے قائدین پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کے ساتھ واقع شورش زدہ علاقے شمالی وزیرستان میں مقیم رہے ہیں اور وہ مبینہ طور پر سرحد کے آر پار آتے جاتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی گذشتہ سال جون سے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان جنگجوو¿ں کے خلاف’ضربِ عضب‘آپریشن کررہی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دوسرے گروپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور ان میں کوئی تمیز روا نہیں رکھی گئی ہے۔اس بات کو امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی بھی تسلیم کرتے ہیں۔

بھارت نے پی آئی اے کو دفتر کی بندش کا نوٹس جاری کردیا

News
ملکی ٹیلی کام کے شعبے میں بہترین سروسز فراہم کرنے والی نمایاںکمپنی زونگ نے اپنے صارفین کے ڈیٹاکو محفوظ بنانے اور اس میں مزید بہتری کے لیے سیمنٹیک(Symantec) کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔واضح رہے کہ زونگ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کیلئے محفوظ ترین اور موثر نظام کی تلاش میں تھا۔زونگ وہ واحد ٹیلی کام آپریٹر ہے جو3G کے ساتھ 4G سروسز فراہم کر رہا ہے اور جس کے کل ڈیٹا کا حجم 100 ٹیرا بائٹس ہے جو 200 سرورز اور3 ڈیٹا سنٹرز پر مشتمل ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے زونگ کے چیف انفارمیشن آفیسر نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں نہایت تیزی اور یکساں شرح سے زونگ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی اہم وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے صارفین کی رہنمائی اور ان کی بروقت معاونت ہے ۔اس سے ہمارے صارفین کے کاروباری رابطوں کے معاملات میں مزید بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سیمنٹیک کے اشتراک سے ہماری سروسز مزید بہتر ہوں گی۔زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی علی وقاص کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کی بدولت ہماری کارکردگی میں اضافہ ہوگا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔چونکہ ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں روز نت نئے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے،مگر زونگ اس اشتراک سے اپنے صارفین کا ڈیٹا نہ صرف مزید محفوظ بنا سکے گا بلکہ جدید اور مضبوط ترین بیک اپ سسٹم کا بھی حامل ہو جائے گا۔ زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عبد الواجد نے کہا ہم نے اپنے بڑھتے صارفین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ نیٹ بیک اپ ڈیٹا پروٹیکشن آپٹیما ئزیشن کے طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمینٹک سلوشنز کے ذریعے انتظامی معاملات میں مزید تیزی آئے گی جس سے صارفین کے دیگر ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہو گی۔ اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سیمینٹک کے ٹیریٹری منیجر پاکستان وسیم اقبال نے کہا کہ زونگ وہ نمایاں کمپنی ہے جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کے بہترین استعمال کا ادراک ہے۔سیمینٹک کا زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔ سیمینٹک کے جدید ترین سلوشنز صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے ساتھ کمپنی کواپنے شعبے کی صنعت میں صف اول میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیںاور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر ٹیم سن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹونی یی کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی سیمینٹک کے ساتھ مل کر زونگ کو یہ سروسز فراہم کر گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے باہمی اشتراک سے زونگ کے صارفین کیلئے آنے والے دور میں ٹیکنالوجی کے مزید نئے باب کھلیں گے۔سیمینٹک کے پورٹفولیو کنسلٹنٹ عبد الصمد نے کہا کہ سیمینٹک کے بنائے جانے والے پرپز بلٹ بیک اپ اپلائنسز ٹیکنالوجی کی دنیا کے مانے ہوئے سلوشنز ہیں۔ان سلوشنزکی بدولت زونگ کی استعداد کار بڑھے گی اور ترقی کی نئے راہیں کھلیں گی۔

زونگ نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سیمینٹککی خدمات حاصل کرلیں

News
ملکی ٹیلی کام کے شعبے میں بہترین سروسز فراہم کرنے والی نمایاںکمپنی زونگ نے اپنے صارفین کے ڈیٹاکو محفوظ بنانے اور اس میں مزید بہتری کے لیے سیمنٹیک(Symantec) کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔واضح رہے کہ زونگ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کیلئے محفوظ ترین اور موثر نظام کی تلاش میں تھا۔زونگ وہ واحد ٹیلی کام آپریٹر ہے جو3G کے ساتھ 4G سروسز فراہم کر رہا ہے اور جس کے کل ڈیٹا کا حجم 100 ٹیرا بائٹس ہے جو 200 سرورز اور3 ڈیٹا سنٹرز پر مشتمل ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے زونگ کے چیف انفارمیشن آفیسر نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں نہایت تیزی اور یکساں شرح سے زونگ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی اہم وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے صارفین کی رہنمائی اور ان کی بروقت معاونت ہے ۔اس سے ہمارے صارفین کے کاروباری رابطوں کے معاملات میں مزید بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سیمنٹیک کے اشتراک سے ہماری سروسز مزید بہتر ہوں گی۔زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی علی وقاص کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کی بدولت ہماری کارکردگی میں اضافہ ہوگا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔چونکہ ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں روز نت نئے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے،مگر زونگ اس اشتراک سے اپنے صارفین کا ڈیٹا نہ صرف مزید محفوظ بنا سکے گا بلکہ جدید اور مضبوط ترین بیک اپ سسٹم کا بھی حامل ہو جائے گا۔ زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عبد الواجد نے کہا ہم نے اپنے بڑھتے صارفین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ نیٹ بیک اپ ڈیٹا پروٹیکشن آپٹیما ئزیشن کے طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمینٹک سلوشنز کے ذریعے انتظامی معاملات میں مزید تیزی آئے گی جس سے صارفین کے دیگر ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہو گی۔ اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سیمینٹک کے ٹیریٹری منیجر پاکستان وسیم اقبال نے کہا کہ زونگ وہ نمایاں کمپنی ہے جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کے بہترین استعمال کا ادراک ہے۔سیمینٹک کا زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔ سیمینٹک کے جدید ترین سلوشنز صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے ساتھ کمپنی کواپنے شعبے کی صنعت میں صف اول میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیںاور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر ٹیم سن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹونی یی کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی سیمینٹک کے ساتھ مل کر زونگ کو یہ سروسز فراہم کر گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے باہمی اشتراک سے زونگ کے صارفین کیلئے آنے والے دور میں ٹیکنالوجی کے مزید نئے باب کھلیں گے۔سیمینٹک کے پورٹفولیو کنسلٹنٹ عبد الصمد نے کہا کہ سیمینٹک کے بنائے جانے والے پرپز بلٹ بیک اپ اپلائنسز ٹیکنالوجی کی دنیا کے مانے ہوئے سلوشنز ہیں۔ان سلوشنزکی بدولت زونگ کی استعداد کار بڑھے گی اور ترقی کی نئے راہیں کھلیں گی۔

Friday 16 January 2015

الیکشن کمیشن اورسیریز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہو گ

News
 الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کردار اداکرنے کو تیار ہوگیا۔سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی مسودہ قانون کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے تمام ارکان نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ معلوم ہواہے کہ حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں11مئی 2013کے عام انتخابات سے محض دو دن قبل 9مئی 2013کو بیرون ملک مقیم 18لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آرڈیننس نافذ کیا ۔ اور اسی کے ساتھ ہی آرڈیننس کو ایکٹ کی شکل دینے کے لیے اس وقت کی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو آرڈیننس کا مسودہ ارسال کردیا۔لیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے مسودہ قانون کو حتمی شکل نہیں دے سکی۔ جس پر اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندوں نے تحریری طورپر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کے پانچوں اراکین کے ہمراہ درخواست کی سماعت کی۔اس موقعے پر سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ڈیڑھ برس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کریگا۔

جنرل راحیل شریف کی ڈپلومیسی، وزیرخارجہ کہاں ہیں؟

News
تجزیہ چودھری خادم حسین
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے جو جدوجہد شروع کی، اس کا دائرہ اب ملک گیرسطح سے بین الاقوامی حد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا تو اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ہر دو کے پیش نظر دہشت گردوں کے راستے بند کرنا تھا اور ہے۔ جنرل راحیل شریف کی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اور وزیرخارجہ کے علاوہ عسکری حکام سے ملاقاتوں کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ لندن سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق جنرل راحیل شریف نے برطانوی حکومت سے تعاون مانگا اور مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان کے اندر مداخلت رکوائی جائے۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر کالعدم حزب التحریر اور بلوچ قوم پرستوں کا ذکر آیا، حزب التحریر جو خلافت کے نظام کی داعی ہے پاکستان میں کالعدم ہے لیکن برطانیہ میں باقاعدہ کام کررہی ہے۔ حزب اؒ لتحریر کے بارے میں یہ شواہد بھی ملے ہیں کہ پاکستان کے شہروں میں داعش کے حوالے سے وال چاکنگ اس تنظیم کے کارکنوں نے کی جبکہ برطانیہ میں مقیم بلوچ قوم پرست بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں، جو اب یقیناًمثبت ہے۔
جنرل راحیل شریف کا یہ دورہ طے شدہ ہے اور یقیناًیہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے علم میں ہوگا تاہم یہاں تجزیہ نگار اسے مختلف معنی پہنا رہے ہیں اور سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ حکومت کی کمزوری سے معاملات تو جی ایچ کیو میں جانا ہی تھے، ان کے مطابق یہ فرائض حکومت کی وزارت خارجہ کے ہیں جو فوج اداکررہی ہے۔ ان کی یہ بات اس حد تک درست بھی ہے کہ ابھی تک وزیراعظم نے وزارت خارجہ کا چارج اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور سرتاج عزیز بطور مشیر خارجہ امور دیکھ رہے ہیں اگر کسی اہل رکن کو وزیرخارجہ بنایا ہوتا تو یہ کام وہ کرلیتے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بقول حکومت اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خبروں میں ہیں، ابھی ان کا دورہ پشاور اور آرمی سکول میں جانا ہی زیر بحث تھا کہ ان کی اہلیہ کا انٹرویو سامنے آ گیا جو برطانوی اخبار نے لیا اور ساتھ ہی متعلقہ ردعمل بھی شائع کر دیا۔ مسز ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں الزام لگایا کہ مرد ذہنی طور پر تشدد پسند ہوتے ہیں اور ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمن ان پر گھریلو تشدد کرتے رہے ہیں، جوابی طور پر ڈاکٹر اعجاز رحمن نے تردید کی اور کہا یہ الزام ہے اور انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ریحام خان کو مکمل آزادی حاصل تھی، اب یہ نیا مسئلہ ہے جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بیگم عمران خان خود صحافی بلکہ اینکر ہیں، ان کو انٹرویو دیتے وقت محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت تھی ایسے امور میں الجھنے کی کوشش کیوں کی؟ اب تو ان کی نئی زندگی شروع ہوئی اور ایک سیاست دان کے ساتھ اگلا سفر ہے، یہاں ہر بات کی جواب دہی کرنا ہوتی ہے۔
حالات جو رخ اختیار کر رہے ہیں، اس سے عام تشویش پائی جا رہی ہے لیکن ایسا احساس ہوتا ہے کہ حکمران جماعت کے سامنے دہشت گردی کے سوا اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیراعظم خود شاہ عبداللہ کی عیادت کے لئے دو روز کے لئے سعودی عرب چلے گئے ان کے پیجھے لوگ دہشت گردوں کو تلاش کررہے ہیں اور حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔ فاٹا کے گیارہ اراکین پارلیمنٹ ناراض ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کی جنرل کونسل کا اجلاس بلا لیا ہے جو کل (17جنوری) کو ہوگا، تحریک انصاف کا پہلا کنونشن اس سے اگلے روز ہے جبکہ پاکستان عوامی تحریک بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کل (17جنوری) ہی یوم احتجاج منا رہی ہے، ملک میں پٹرول کی قلت ہو گئی پٹرول پمپ بند ہیں اور جن کے پاس ہے وہاں لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ٹرپنگ مسلسل مرض ہے جبکہ گیس کی قلت بھی زیادہ ہو گئی ہے، حکمران اس بارے میں بیان بازی سے آگے عمل کرتے نظر نہیں آ رہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بہتر تھے کہ دباؤ آتا تو آئی پی پیز کو ادائیگی کروا دیتے ، پی ایس او کا معاملہ بھی اسی طرح درست کرتے، یہاں اسحاق ڈار زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا رہے ہیں۔ ان کو ان امور کی فکر نہیں، یہ کچھ بہتر عمل نہیں، آئندہ حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

وہ فعل جو موت کے امکانات کم کرے

News
 انسان ہمیشہ لمبی سے لمبی زندگی کا خواہشمند رہتاہے لیکن موت کا ایک دن مقررہے اور ایسے میں سائنسدانوں نے موت کے امکانات کو کم کرنے اور صحت مند زندگی کے آسان نسخہ کی تصدیق کردی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق یورپ میں وزرش نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں سے ممکنہ طور پر دوگنی ہیں،یہ نتائج 12 سال جاری رہنے والی تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کا تجزیہ کیا گیا۔
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یورپ میں ہر سال چھ لاکھ 76 ہزار افراد ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں جبکہ موٹاپے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ورزش وزن سے قطع نظر ہر شخص کے لیے مفید ہے اور روزانہ 20 منٹ تیز چلنے کے صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عموماً موٹاپے کا شکار افراد کے وزرش سے دور رہنے کی بات کی جاتی ہے لیکن دبلے افراد میں ورزش نہ کرنے کی وجہ سے بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
طبی غذائیت کے امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے 12 برس میں تین لاکھ چونتیس ہزار ایک سو اکسٹھ افراد پر نظر رکھی۔اس دوران انھوں نے ان کے ورزش کے معمولات، کمر کے حجم اور اموات کا ریکارڈ رکھا۔ایک محقق پروفیسر الف اکیلنڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جلد موت کا خطرہ ان افراد میں زیادہ پایا گیا جو ورزش نہیں کرتے تھے چاہے ان کا وزن معمول کے مطابق تھا یا وہ موٹاپے کا شکار تھے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یورپی باشندے باقاعدگی سے ورزش کرنے لگیں تو براعظم میں شرحِ اموات میں ساڑھے سات فیصد کمی ہو سکتی ہے جبکہ موٹاپے کے خاتمے سے یہ کمی تین اعشاریہ چھ فیصد ہی ہوگی۔
ناروے میں مقیم پروفیسر اکیلنڈ خود بھی ہر ہفتے پانچ گھنٹے سخت ورزش کرتے ہیں۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ بیس منٹ کی جسمانی مشقت جیسے کہ تیز چلنا کافی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صحت کے لیے لوگ دن کے 24 گھنٹوں میں سے اتنا وقت تو نکال ہی سکتے ہیں۔

عمران خان کو شادی کی مبارکباد، حکومت ادھورے منصوبے مکمل کرے: یوسف رضاگیلانی

News
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کا کہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں فوج اور حکومت ایک ہیں ، قوم کو بھی ساتھ دیناچاہیے ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہیں اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ عمران خان کی نئی زندگی میں خوشیاں لائے اور خوش و خرم رہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ مذاکرات سے متعلق اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ، مسلم لیگ ن میٹروبس کی بجائے جنوبی پنجاب میں اُن کے ادھورے چھوڑے گئے منصوبے مکمل کیے جائیں ۔ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے ، آزادی اظہار رائے اورتوہین کرنے میں فرق ہوتاہے ، آزادی اظہاررائے کی آڑ میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

پی سی بی کا جنید خان کا ایم آر آئی سکین ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

News
پاکستان کرکٹ بورڈنے گزشتہ روز پریکٹس میچ میں انجرڈ ہونے والے کھلاڑی جنید خان کاایم آر آئی سکین کرانے کافیصلہ کیاہے جس کے بعد جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایک نئی مشکل کاشکار ہوگیاہے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے ہی دو مایا ناز باولرسعید اجمل اور محمد حفیظ مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کاشکارہیں اوراب جنید خان بھی پریکٹس میچ کے دوان انجرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جنید خان کا فٹنس ٹیسٹ آج دوپہر تین بجے شوکت خانم ہسپتال میں کروایہ جائے گا جس کی رپورٹ آنے پر طے کیا جائے گا کہ جنید خان سکواڈ میں شامل ہوں گے یا نہیں ۔

عمران کے قافلے میں وزیراعلیٰ، سپیکر، وزراءاور ارکان کی گاڑیاں تھیں

News
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر سرکاری پروٹوکول پر انگلیاں اٹھنے لگی تاہم عمران خان کے قافلے میں وزیراعلیٰ، سپیکر، وزراءاور اراکین اسمبلی کی گاڑیاں موجود تھیں، پروٹوکول میں 11 گاڑیاں شامل تھیں، بدھ کے روز جب عمران خان نے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان، جہانگیر ترین، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، مرکزی رہنما نعیم الحق، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزراءمشتاق غنی، عاطف خان، شاہ فرمان و ایم پی ایز تھے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان ایک گاڑی میں سوار تھیں جبکہ دیگر علیحدہ علیحدہ گاڑیوں میں سوار تھے، قافلے میں کل 21 گاڑیاں تھیں جن میں 7 لینڈ کروزر، 4 ویگو، 4 جیپ، 4 پولیس و ٹریفک پولیس موبائل اور 2 موٹرکاریں تھیں، ان تمام میںپروٹوکول کی 11 گاڑیاں تھیں۔ رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیاءنے بتایا کہ ان گاڑیوں میں تین وزرائ، وزیراعلیٰ اورپارٹی عہدیداران کی گاڑیاں بھی تھیں۔

مردانہ طاقت میں اضافے کے لئے مفید مشورے

News
 مردوں میں قوت باہ کا انحصار بڑی حد تک جنسی ہارمون ٹیسٹا سٹیرون پر ہوتا ہے اور 30 سال کی عمر کے بعد اس میں قدرتی طور پر کمی واقعہ ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس قدرتی کمی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی حکیم اور مشکوک ادویات فروخت کرنے والی کمپنیاں لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹتے ہیں۔ مضر صحت ادویات پر پیسہ لٹانے اور صحت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اس ہارمون کی افزائش کے قدرتی طریقوں کا استعمال کریں۔ 
ڈاکٹروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ منشیات جنسی ہارمون کیلئے سخت نقصان دہ ہیں۔ شراب نوشی ٹیسٹا سٹیرون کو زنانہ ہارمون پروجیسٹرون میں بدل دیتی ہے لہٰذا اس سے مکمل پرہیز کریں۔ 
وزن میں اضافہ مردانہ جنسی ہارمون میں کمی کا باعث بنتا ہے اس لئے باقاعدگی سے ورزش کریں اور موٹاپے سے بچیں۔ 
ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن جنسی ہارمون میں بے قاعدگی کا باعث بن کر جنسی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ذہن کو پرسکون رکھنے کیلئے مثبت طرز زندگی اپنائیں اور عبادات کی طرف متوجہ ہوں۔ 
جسم کو طاقتور اور پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ورزشیں کریں کیونکہ اس طرح جنسی ہارمون کی افزائش ہوتی ہے۔ 
نیند کا بہت خیال رکھیں کیونکہ نیند کی کمی کے شکار افراد میں جنسی ہارمون کی واضح کمی ہو جاتی ہے۔ 
پلاسٹک کی بوتلوں اور برتنوں کا استعمال محدود کریں کیونکہ ان میں Bisphenol نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو مردانہ جنسی ہارمون کو کم کرتا ہے۔ پلاسٹک جتنا لچکدار ہو گا اس کے اثرات اتنے ہی منفی ہوں گے۔
مردانہ ہارمون کیلئے زنک بہت اہم جزو ہے جو کہ سمندری خوراک خصوصاً کستوری مچھلی اور شیل فش میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑے گوشت میں بھی زنک پایا جاتا ہے اس کی روزانہ ضرورت 12 سے 15 ملی گرام ہوتی ہے۔ 
صحت بخش چکنائی کا استعمال کریں۔ اس کیلئے گری دار میوہ جات اور زیتون کا تیل فائدہ مند ہیں۔
میٹھے کا استعمال کم کریں کیونکہ اس سے انسولین میں اضافہ اور ٹیسٹا سٹیرون ہارمون میں کمی واقع ہوتی ہے۔

نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بے حیائی سے روکنے کیلئے ایرانی حکومت کا حیران کن اقدام

News
 ایران نے ملک میں ’غیر اخلاقی ڈیٹنگ ویب سائٹس‘ کا نوٹس لیتے ہوئے شادی سے متعلق ایک سرکاری ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا تاکہ نوجوان نسل کو دائمی یامستقل شادیوں کی طرف راغب کیاجاسکے۔جوابی ویب سائیٹ لانچ کرنے کے فیصلے کو ناقدین تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اور کہاجارہاہے کہ ویب سائیٹ کی بجائے آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے اور غیراخلاقی ہتھکنڈے اپنانے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں ۔ 
 ایرانی میڈیا کے مطابق تہران حکومت آئندہ چند روز میں ایک ویب سائٹ لانچ کرے گی جس کا مقصدملکی آبادی کے55فیصد30 برس سے کم عمر افراد میں شادیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ 
کسی بھی دوسرے مسلمان ملک کی طرح ایران میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات سختی سے منع ہیں جبکہ ملک کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے بھی بہت سے ایرانی نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے اور وہ مستقل شادیوں کی بجائے جنسی تسکین کاعارضی ساماں کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ 
ایران میں شیعہ مسلک کے تحت جنسی تعلق صیغہ یا متعہ کے تحت بھی قائم کیا جاسکتا ہے اور اس طرح فریقین کم از کم ایک گھنٹے کے لئے شادی کا معاہدہ کرسکتے ہیں لیکن اب حکومت اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ مستقل شادیوں کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے۔
 ایران میں کھیل اور نوجوانوں کی وزارت کے نائب وزیر محمود گودرزی نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 300 غیراخلاقی ویب سائٹس کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی وزارت ملک میں اسلامی نشریاتی تنظیم کے ساتھ تعاون کررہی ہے تاکہ شادیوں سے متعلق ایک نئی ویب سائٹ لانچ کی جاسکے،اس ویب سائٹ کے ماہرین نفسیات کے ساتھ ساتھ سماجی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تقریباً گیارہ ملین ایرانی نوجوان شادیاں کرنے کے قابل ہیں اور اس ویب سائٹ کے ذریعے وہ تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کو صحیح طریقے سے شادی کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں تاکہ شادی سے متعلق نوجوانوں کے مسائل حل ہوسکیں۔ 
 روزنامہ آرمان کے مطابق نوجوان اس ویب سائٹ پر سائن اپ ہوسکیں گے اور خود کو متعارف کرواسکیں گے اور اندازوں کے مطابق تہران کی طرح بڑے شہروں میں ہر تین جوڑوں میں سے ایک طلاق شدہ ہے۔

حافظ سعیدکا 18جنوری کو مال روڈ پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

News
جماعة دعوة کے امیر حافظ سعید نے 18جنوری اتوار کے روز مال روڈ پر گستاخانہ خاکے چھاپنے پر احتجاجی ریلی کا اعلان کر دیاہے ۔حافظ سعید نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،وکلا کو دعوت دی ہے کہ وہ 18جنوری کو مال روڈپر کھٹے ہوں اور نبی اکرم ﷺ سے محبت کے جذبات کااظہار کریں کیونکہ یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے حکومت پاکستان سے یہ کہ سکتاہوں کہ آپ نے قرار داد پاس کرائی یہ اچھا پیغام ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے جیسا کہ آپ دہشت گردی ختم کرنے لیے قانون سازی کر رہے ہیں یہ ضروری کام ہے لیکن سب سے بڑی دہشت گردی رسول ﷺ کے خاکے چھاپنا ہے حکمرانوں اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان پر اللہ کی رحمت ہو تو پاکستان کو اس کیخلاف آواز اٹھانی ہو گی اور اس کے لیے مسلمانوں کے ساٹھ ملکوں کی کانفرنس بلائیں الگ الگ ریلیاں کرنے کے بجائے سب اکھٹے ہوجائیں۔

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلباءکااحتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوئی فائرنگ، دو صحافی زخمی

News
گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کرنے والے اسلامی جمعیت طلباءپر پولیس ٹوٹ پڑی آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اور غیرملکی خبر رساں ادارے کے صحافی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کیخلاف اسلام جمعیت طلباءتین تلوار پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل خانے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ پولیس ان کے راستے میں آ گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پیش قدمی جاری رکھی جس پر پولیس ڈنڈوں لاٹھیوں سے مظاہرین پر ٹوٹ پڑ ی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ،آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر نجی ٹ وی چینل کیپٹل ٹی وی کا کیمرہ مین عدیل اورغیرملکی خبررساں ادارے کا صحافی آصف سمیت پولیس اورمظاہرین میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بھاری پتھر اﺅ کا سلسلہ جاری ہے جس کی زد میں آکر کئی پولیس افسر بھی زخمی ہوئے ہیںتاہم پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے رینجرز نفری بھی طلب کر لی ہے جبکہ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیاہے ۔
جناح ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہاہے کہ زخمی ہونے والے صحافی آصف کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹر ز انہیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں 

السیسی بھی شہباز شریف کے نقش قدم پر ، مصر میں سمارٹ کارڈ کے ذریعے سستی روٹی سکیم شروع

News
پاکستان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سستی روٹی سکیم متعارف کرائی تھی جس پر آج بھی بعض ناقدین تنقید کرتے ہیں لیکن مصر کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی بھی شہبازشریف کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں بلکہ اُن سے دوقدم آگے بڑھتے ہوئے سستی روٹی کی دستیابی بذریعہ سمارٹ کارڈ بھی ممکن بنا دی ہے۔
صدر السیسی نے مصری عوام کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے اگرچہ ان کے پیش رو حسنی مبارک سالہا سال تک حکمران رہنے کے باوجود اس معاملے میں اسی طرح ناکام رہے جس طرح ایک سال تک مصر کے منتخب صدر مرسی کامیاب نہ ہو سکے تھے جس کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ کی فضا رہی ہے۔
 سستی روٹی کا منصوبہ قاہرہ میں متعارف کرادیاگیاتاہم صدر السیسی کو یہ نظا م پورے ملک میں پھیلانے میں وقت لگے گا۔ مصر عوام نسل در نسل حکومت سے اعانتی نرخوں پر آٹا حاصل کرتی رہی ہے۔ ماضی میں حکومت یہ آٹا بیکریوں کے حوالے کرتی تھی جو روٹی کی شکل میں شہریوں کو دیتی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر دنیا میں سب سے زیادہ گندم درآمد کرنے والا ملک ہے اورعوام کے مطمئن نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہوتی تھی کہ ان کے پہنچنے سے پہلے ہی روٹی ختم ہو چکی ہوتی تھی اور یہ سستی روٹی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملتی تھی جبکہ دیر سے بیدار ہونے والے بطور خاص اس سستی روٹی سے محروم رہتے تھے۔
اس سے پہلے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے کچھ برس پہلے سبسڈائزڈ نرخوں پر سستی روٹی فراہم کرنے کا منصوبہ اربوں روپوں سے شروع کیا تھا لیکن وہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا ، ان کے مخالفین نے ان کے اس منصوبے کو قومی وسائل تنوروں میں جھونک دینے کے منصوبے کا نام دیا اور بعدازاں یہ سستی روٹی سکیم بند کرنا پڑی۔

شوہر کے ہمراہ سنی لیون کی میوزک ویڈیو لانچ کرنے کا فیصلہ

News
مخصوص فلموں سے شہرت حاصل کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی اپنی شوہر کیساتھ میوزک ویڈیولانچ کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی اداکاروں کے ساتھ ٹانگیں تھرتھرانے والی سنی لیون ایک میوزک ویڈیو میں اپنے خاوندڈینئل ویبر کے ساتھ بھی نظرآئیں گی اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ مذکورہ ویڈیو جنوری کے آخر میں شوٹ کی جائے گی ۔
بتایاگیاہے کہ سنی لیون انٹرنیٹ پر سرچ کی جانیوالی فلمی انڈسٹری کی شخصیات میں اہم نام ہے جس کی وجہ سے یہ میوزک ویڈیو ایک ویب سیریز بنارہی ہے جبکہ ویڈیو کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے سنی لیون کے خاوند کو بھی ویڈیو میں شامل کیاگیا۔ سنی لیون کے خاوند نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ میوزک بجاتے ہوئے دکھائیں دیں گے ۔

عامرخان نے ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

News
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈز میں صرف اس لئے نہیں جاتے کہ وہاں ناچ گانے اور مقبولیت حاصل کرنے کے لئے عجیب طرح کی حرکتیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ تمام باتیں اچھی نہیں لگتیں اور وہ ایسے ایوارڈز میں شرکت نہیں کرتے۔
کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے صرف دو ایوارڈز میں شرکت کی ہے لیکن میڈیا نے کبھی بھی اس کا ذکر نہیں کیا اور صرف اس بات پر توجہ دیتا ہے کہ میں کسی بھی قسم کے ایوارڈ میں نہیں جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایوارڈز میں شرکت کے لئے ضروری ہے کہ انتظامیہ آپ کو دل سے عزت دے اور آپ بھی ان کی دل سے قدر کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈاورگولا پوری ایوارڈز میں شرکت کرچکے ہیں ۔ جسکی وجہ یہ ہے کہ وہاں کسی بھی طرح کا لچر پن نہیں ہوتا اور شاید یہی وجہ ہے کہ نجی چینلز کو بھی اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ میں صرف اس لئے گئے کہ ایسے اداروں کی ان کے دل میں بہت عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہاں ہاتھ جوڑ کر سر جھکا کر گئے، ایورڈ لیا اور انہیں بے حد خوشی ہوئی ۔ 
عامر خان کا کہنا تھا کہ دوسرا ایوارڈ جو انہوں نے وصول کیا ہے وہ گولا پوری ایوارڈز ہیں جو چنائی کا ایک ادارہ کرواتا ہے ۔ یہ ایوارڈایک لڑکا کی یاد میں منعقد کروایا جاتا ہے جو اپنی پہلی فلم بنا رہا تھا اور شوٹنگ کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ اس کی فیملی نے اس کے نام سے یہ ایوارڈ شروع کیا اور ملک بھر سے ایک ڈائریکٹر کو چنا اور اس کو یہ ایوارڈ دیتے ہیں۔ یہ فیملی پوری شام میں صرف ایک ہی ایوارڈ دیتی ہے اور وہ شام اپنے بیٹے کی یاد میں گزارتے ہیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اس فیملی کا انہیں ایس ایم ایس آیا کہ وہ فلم ”تارے زمین پر“ کے لئے ایوارڈ دینا چاہتے ہیں اور یہ سن کر انہیں بہت خوشی ہوئی اور وہ ایوارڈ لینے کے لئے چلے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ایسا نہیں جو ٹی وی پر آتا ہے ، ناچ گانا ہوتا ہے اور ٹی آر پیز ہوتے ہیں ۔’اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہوتا۔آپ (میڈیا)کو تو پتہ بھی نہیں چلا کہ میں وہاں گیا اور وہ ایوارڈ لے کر آگیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ بس یہ کہناچاہتے ہیں کہ جس ادارے کی ان کے دل میں عزت ہے وہ وہاں جاتے ہیں اور جہاں سمجھتے ہیں کہ انہیں عزت نہیں ملتی تو وہ وہاں جا کر کیوں اپنا دل برا کریں۔

دہشتگردوں کے زیراستعمال خاتون کے نام کی سمیں ، معمہ حل ہوگیا

News
سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگردوں کے زیراستعمال سموں سے متعلق انکشاف ہواہے کہ وہ ایک خاتون کے نام تھیں اور اس سارے ’دھندے‘ میں خود سیلولرکمپنی کااہلکار ملوث تھاجسے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی تحویل میں لے رکھاہے اوراس کے بعد ملک میں ایک مرتبہ پھر تمام موبائل سمز کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کاحکم دیدیاگیاہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں موجود ایک مخصوص ٹیلی کام کمپنی  کی فرنچائز پر کام کرنے والے ملازم نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے نام پر بیک وقت چھ سمیں نکلوائیں جو بعد میں سانحہ پشاور کے دوران آپسی روابط کے لیے استعمال ہوئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ سم نکلوانے کے لیے آنیوالی سادہ لوح خاتون نے دفتر سے رابطہ کیا جہاں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سم دینے کے لیے انگوٹھے کا نشان واضح نہ لگنے کے بہانے باربار کئی انگوٹھے لگوائے اور ایک ہی مرتبہ مذکورہ خاتون کے نام پر چھ سمیں جاری ہوگئیں جو بعد میں دہشتگردی کا ذریعہ بن گئیں ۔ 
16دسمبر کوہونیوالے سانحے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے اپنی کارروائی شروع کی اور مذکورہ خاتون کو حراست میں لے لیا، تحقیقات کے دوران خاتون بے قصور نکلی اور اُسے سم جاری کرنیوالے سیلولر کمپنی کے ملازم کے گرد گھیراتنگ ہونے لگا۔ 
چھاپہ مارکارروائی کے دوران مذکورہ ملازم کے ہتھے چڑھنے پر ملزم نے اعتراف کرلیا جس کے بعد خاتون کو رہا کردیاگیاجبکہ مرکزی ملزم تاحال قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحویل میں ہے ۔

فواد خان کی ایک اوربھارتی اداکارہ کیساتھ جوڑی بن گئی

News
پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ ایک فلم میں پریانکاچوپڑا کے ساتھ جلوہ گرہوں گے ۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق پاکستان میں ’زندگی گلزارہے ‘ اور ’ہم سفر‘جیسے ڈرامے کرنے کے بعد بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں سونم کپور کے ساتھ اداکاری میں ان مٹ نقوش چھوڑنے والے فواد خان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اب پریانکاچوپڑا کے ساتھ مدھر بھنڈاکر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس میں دکھایاجائے گاکہ ایک آئیٹم گرل کیسے سیاستدان بنتی ہے تاہم ابتدائی طورپر پروڈیوسر یا اداکار کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم یہ خبر سچ ثابت ہونے کے بعد شائقین کو ایک نئی جوڑی دیکھنے کو ملے گی ۔

کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

News
اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ OKدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ بات بات پر OKبولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟
دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو الفاظ" Oll Korrect"کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے "سب ٹھیک ہے"۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹن اور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا ۔اس دور میں" You know"کی جگہ KYاور" Oll wright" کی جگہ OW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OKکا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام "Old Kinderhook"تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًاOKکہتے تھے اورانہوں نے ایک OKکلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم ہو گیالیکن "سب ٹھیک ہے" یا" ٹھیک" کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔

بچوں کی عزتوں کیساتھ کھلواڑ کرانیوالی’گوری‘ 219سال کیلئے قید

News
 بچوں کی عزتوں کے ساتھ کھلواڑ کرانے والی گوری کا معاملہ اپنے انجام کو پہنچااور مقامی عدالت نے 219سال قید کی سزاسنادی تاہم ملزمہ کیخلاف کچھ مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق 35سالہ ملزمہ ’وینڈے ہالینڈ‘پر الزام ہے کہ امریکی ریاست البامامیں کئی عشروں تک بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا سنٹرچلانے میں مدد گار تھی جس پر اُسے زیادہ سے زیادہ سزاسنائی گئی ۔ 
ملزمہ کو گذشتہ ماہ دھنداچلانے ، لونڈے بازی اور جنسی تشدد کے الزام میں پکڑاگیاتھا اور سزاکے موقع پر خاتون کی طرف سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی ۔ بتایاگیاہے کہ خاتون کم از کم 50سال قید میں رہے گی جس کے بعد پے رول پر رہائی کی درخواست کرسکتی ہے ۔ 
رپورٹ کے مطابق عمر قید کی سزاکے بعد بھی وینڈے ہالینڈ کا مقدمہ ختم نہیں ہوابلکہ کئی دیگر مقدمات کابھی سامنا ہے جن میں ایک لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ بھی زیرالتواءہے ۔ لاپتہ لڑکی کی دادی نے بتایاکہ وہ جانتے ہیں کہ ’برٹنی‘ کی گمشدگی کے پیچھے بھی ’ہالینڈ‘ کاہاتھ ہے اور وہ جانتی ہے کہ اس وقت برٹنی کہاں ہے ؟اگرچہ سزاسے برٹنی واپس نہیں آسکتی تاہم یہ سزابھی برٹنی کی ہی فتح ہے ۔

Thursday 15 January 2015

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف روس کا انتہائی قابل تعریف اقدام

News
ماسکو چند روز قبل گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین کے دفتر کے حملے کے بعد مغربی دنیا میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا اور اس حملے کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا گیا۔ اس کے بعد اس میگزین نے اپنے تازہ شمارے کے سروق پر ایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکہ شائع کیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں تاہم مغربی حکومتیں اس بات کا احساس کرنے کیلئے تیار نہیں کہ اربوں مسلمانوں کیلئے ہر دلعزیز ہستی کے خاکے بنانا آزادی اظہار نہیں بلکہ شدت پسندی کی ایک مثال ہے جس کا مقصد صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔
 تاہم اس ماحول میں روسی حکومت نے انتہائی قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے میڈیا ہاﺅسز کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یہ خاکے شائع کئے تو وہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ میڈیا اداروں کو موصول ہونے والے خط کی کاپی مقامی اخبار کے ایک ایڈیٹر نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر بھی شائع کی ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی رہنما کے خاکے چھاپنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس خط کا مقصد میڈیا کو ڈرانا نہیں بلکہ اس بات کا ادراک کرانا ہے کہ قانون کا احترام بے حد ضروری ہے

جہاز کے کھانے کا ذائقہ اس قدر خراب کیوں ہوتا ہے؟ سائنس نے جواب دے دیا

News
اگر آپ اکثر ہوائی سفر کرتے رہتے ہیں تو یقینا کبھی نہ کبھی آپ کو جہاز میں ملنے والا کھانا کھا ر غصہ ضرور آیا ہو گا۔ ہوائی جہازوں کی جانب سے کھانے کے ذائقے کے بارے میں شکایات بے حد عام ہیں تاہم ایک سائنسی تحقیق کے مطابق ضروری نہیں کہ کھانے کے بدذائقہ ہونے میں تمام تر قصور ائیرلائن کا ہی ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز میں بیٹھنے سے قبل آپ اپنی معمول کی سونگھنے اور ذائقہ چکھنے کی حس زمین پر ہی چھوڑ آتے ہیں۔ اوکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر چارلز پیس کا کہنا ہے کہ مشروبات اور کھانے کا ذائقہ ہوا میں زمین کی نسبت واقعی مختلف ہوتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ نمی کا کم ہونا، ہوا کے دباﺅ میں کمی اور جہاز سے آنے والی مسلسل آواز ہے۔ جرمنی کے ”فران ہم انسٹیٹیوٹ فار بلڈنگ فزکس“ کی ایک تحقیق کے مطابق ہوا میں نمی کی کمی اور ہوا کا دباﺅ کم ہونے کے باعث انسان کی نمکین اور میٹھے کھانوں کا ذائقہ چکھنے کی حس میں قریباً 30 فیصد کمی ہو جاتی ہے۔

مزید یہ کہ ہوائی سفر کے دوران سونگھنے کی حس میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے ذائقے میں اس کی خوشبو بھی بے حد اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لوگ جس کو ذائقہ سمجھتے ہیں، اس میں 80 فیصد خوشبو کا ہوتا ہے۔ تاہم جہاز کے کیبن میں سونگھنے کی حس مکمل طور پر کام نہیں کرتی۔ لہٰذا یہ ایک اور وجہ ہے کہ کھانا بے ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھانے کی کھٹاس اور مرچیں چکھنے کی حس متاثر نہیں ہوتی۔ ان سائنسی تحقیقات کی روشنی میں کئی ائیرلائنز بھی اپنے کھانے میں عام کھانے سے کئی زیادہ نمک یا چینی استعمال کرتی ہیں۔

انسانی سمگلنگ کا وہ طریقہ جس کے بارے میں ہم صرف بات کرتے ہیں یورپی شہری نے بیگم پر آزما کر دکھادی

News
لندن (نیوز ڈیسک) مکن ہے آپ کو بھی زندگی میں کبھی کسی ملک کا ویزا حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی ہو گی۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپ نے ملک میں داخلے کا یہ طریقہ نہیں اپنایا ہو گا جس کا مظاہرہ اس یورپی باشندے نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق لتھوانیا کے 30 سالہ شہری ”بوجن کروئٹر“ کو تو برطانیہ میں قیام کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن مالدیو سے تعلق رکھنے والی اس کی بیگم کی درخواست دو مرتبہ مسترد کی گئی۔ ”بوجن“ اپنی گاڑی پر برطانیہ کے بارڈر پر پہنچا تو کسٹمز حکام نے روٹین کی چیکنگ کیلئے اس کی گاڑی روک لی تاہم تلاشی کے دوران عجیب بات یہ ہوئی کہ اس کے بیگ میں چھپی بیگم دریافت ہو گئی۔
”بوجن“ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیگم کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے اپنے ملک گیا تھا کہ اس نے یہ منصوبہ اسے بتایا۔ جج نے اسے 14 مہینے قید کی سزا سنائی جو کہ دو سال تک معطل رہے گی۔ جج کا کہنا تھا کہ عموماً ایسے لوگوں کو فوراً جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سزا دی گئی ہے

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ’ذیا بیطس‘ کی دہلیز پر

News
 بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذ یابیطس کے مرض کا شکار ہونے کے قریب ہیں کیوں کہ میڈیکل رپورٹ میں ان کی شوگر اس سطح پر آئی ہے جہاں انہیں یہ مرض لاحق ہونے کے امکانات بہت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلورو کے اسپتال سے اس کا علاج کرارہی ہوں جب کہ ڈاکٹروں نے کھانوں میں احتیاط برتنے کا کہا ہے لیکن مجھے ساؤتھ انڈین کھانے بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ سونم کپور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور 1985ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں اوراس وقت ان کی عمر 29 سال ہے۔

درندے کی وحشیانہ حرکت، خاتون سے جنسی زیادتی کے مناظر براہ راست انٹرنیٹ پر نشر کردئیے

News
سمانتھا ملز نامی 35 سالہ برطانوی خاتون نے میڈیا کے سامنے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ مس ملر کو ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے ایک لمبے عرصے تک جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور دو سال قبل اسے عدالت نے ساڑھے سترہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ 
سمانتھا کے مطابق مجرم جانسٹن کے ساتھ گزرا وقت کسی ڈراﺅنی فلم کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ دونوں کے مابین تعلقات کا آغاز 2006ءمیں ہوا تھا لیکن جب مس ملز نے اس کے ساتھ رہنا شروع کیا تو گویا اس نے انہیں قیدی بنا لیا۔ ان کے مطابق ایک مرتبہ وہ سو کر اٹھی تو جانسٹن ان کے اوپر تھا اور سامنے ہی لیپ ٹاپ بھی پڑا ہوا تھا۔ جانسٹن نے بتایا کہ کمپیوٹر ایک چیٹ روم سے منسلک ہے اور لوگ دیکھ رہے ہیں ۔
سمانتھا اس وقت حاملہ تھی جس نے بھاگنے کی کوشش کی تو جانسٹن نے اس پر مکے برسائے اور اس کا ریپ کر دیا۔ مزیدیہ کہ اکثر اسے کھانا نہیں کھانے دیا جاتا تھا اور چاقو کی نوک پر اسے شرمناک حرکات پر مجبور کیا جاتا تھا۔ سمانتھا کے مبہم پر جگہ جگہ سگریٹ کھانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔ بالآخر 2008ءکے آخر میں سمانتھا گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی اور سیدھی پولیس سٹیشن پہنچی ۔ اس کے بعد 18 ماہ خواتین کے حفاظتی کیمپ میں گزارے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے ثبوت ناکافی ہیں تاہم دو سال بعد ایک خاتون جانسٹن کے خلاف اسی قسم کی شکایت لے کر آئی تو جانسٹن کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف تمام الزاما ت سچ ثابت ہوئے اور ججوں نے متفقہ طور پر اسے سزا سنائی۔ سمانتھا کے مطابق اب وہ اپنی کہانی میڈیا کے سامنے بیان کر رہی ہے تاکہ اپنے ہمسفر کے ہاتھوں تشدد کی شکار خواتین کا حوصلہ بڑھے اور وہ بھی برداشت کرنے کی بجائے پولیس کے پاس جائیں۔ اس کی زندگی تو تباہ ہو گئی ہے لیکن مزید خواتین کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہئے۔

وائی فائی کے چھوٹے بچوں کے دماغ پر اثرات،تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

News
وائی فائی سے ہم بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور اب اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھنے لگے ہیں لیکن ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وائی فائی کے سگنلز بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نومولود کے لئے یہ سگنلز زہر قاتل ثابت ہوتے ہیں ۔
Journal of Microscopy and Ultrastructureمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق والدین کا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سگنلز سے بچائیں ،ایسے سگنلز بچوں کے لئے بالعموم اور ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کے لئے بالخصوص خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔تحقیق کاروں نے تمام حاملہ ماﺅں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ موبائل فونز کو بھی نہ لے کر چلیں کیونکہ ان میں سے نکلنے والی شعاعیں پیٹ میں موجود بچے کے لئے مضر ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق بڑوں کی نسبت بچوں کے دماغ وائی فائی اور موبائل کی شعاعوں کو زیادہ جذب کرتے ہیں ۔
بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر مایا کلین کا کہنا ہے کہ حاملہ ماﺅں کو یہ بات معلوم ہونی بہت ضروری ہے کہ یہ شعاعیں پیٹ میں موجود ان بچوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جن کا ابھی دماغ بننے کے مراحل میں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بچوں میں دماغی امراض میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔ 
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم ان اشیاءکو فاصلے پر رکھ کر استعمال کریں۔ مثال کے طور پر لیپ ٹاپ اور انسان کا آپسی فاصلہ کم از کم 19سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔
قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر آپ وائی فائی سگنلز کے درمیان ایک سال تک موجود رہیں تو آپ کا جسم شعاعوں سے اتنا متاثر ہوگا جتنا اگر آپ 20منٹ کی موبائل کال کریں۔

’برمودا ٹرائی اینگل‘ کی حقیقت کیا ہے؟ انتہائی دلچسپ رپورٹ جسے پڑھ کر آپ اپنے خیالات تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

News
 بحر اوقیانوس شمال کے مغربی حصے میں واقع برمودا ٹرائی اینگل (برمودا مثلث) کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ یہ امریکی ریاست فلوریڈا اور جنوبی امریکہ کے ملک پورٹوریکو کے قریب واقع سمندری علاقہ ہے جس کے بارے میں صدیوں سے کہانیاں مشہور ہیں کہ یہ دنیا کی پراسرار ترین جگہ ہے اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں بحری جہاز، کشتیاں اور ہوائی جہاز لاپتہ ہو چکے ہیں۔
چین میں ’بچے پیدا کرنے والی فیکٹری‘ پکڑی گئی، حالات ایسے کہ انسان سن کر کانپ اٹھے 
درجنوں لوگوں نے اس علاقے کے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس علاقے میں جاتے ہی بحری جہازوں کے سمت معلوم کرنے والے آلات کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ پائلٹوں کا کہنا ہے کہ انہیں عجیب و غر یب روشنیاں دکھائی دیتی ہیں اور یہ سمجھنا ناممکن ہو جاتا ہے کہ سمندر کدھر ہے اور آسمان کدھر ہے اور خوفناک حادثے سے بچنا ممکن نہیں رہتا۔ برمودا ٹرائی اینگل کی پراسراریت کے متعلق درجنوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں مگر دور جدید کے سائنسدانوں اور مصنفین کا کہنا ہے کہ یہ کہانیاں بے بنیاد ہیں۔ 
امریکی کوسٹ گارڈ نے 1970ءمیں اپنے ایک سابقہ بیان کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں قطب نما کی سوئی 20 ڈگری کی غلطی ظاہر کرتی ہے اور ایسا چند اور جگہوں پربھی ممکن ہے اور ماہر جہازراں اس کا حل کر سکتے ہیں لہٰذا قطب نما کی غلطی کو پراسرار حادثوں کا سبب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ منصف لیری کش نے اپنی مشہور کتاب "The Bermuda Triangle Mystery: Solved" میں وضاحت کی ہے کہ سمندر کا یہ علاقہ اکثر طوفانوں کی زد میں رہتا ہے اور یہاں گلف کی تیز سمندری رو اور کیربئین اٹلانٹک طوفان کی وجہ سے موسمی حالات اکثر خطرناک رہتے ہیں اور سمندر کی تہہ بھی مسلسل ردوبدل کے عمل سے گزرتی رہتی ہے۔ ان تمام موسمی و سمندری حالات کی وجہ سے یہاں حادثات نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں لیکن ایسا کئی اور سمندری علاقوں میں بھی ہوتا ہے لہٰذا یہ کوئی پراسرار جگہ، شیطانی مثلث یا خلائی مخلوق کی لیبارٹری نہیں ہے بلکہ معمول سے زیادہ تیز و تند اور غیر مستحکم موسمی حالات والا علاقہ ہے۔ 
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں ہزاروں خوفناک کہانیوں کے باوجود انشورنس کمپنیاں اس جگہ کو دیگر سمندری علاقوں جیسا ہی سمجھتی ہیں اور یہاں جہاز رانی کرنے والوں سے بھی وہی انشورنس پریمئیم لیتی ہیں جو دیگر سمندری علاقوں میں جہاز رانی کرنے والوں سے لیا جاتا ہے، یعنی انشورنس کمپنیوں کے نزدیک یہاں بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے غائب ہونے کا کوئی انوکھا خطرہ نہیں ہے۔

آب زم زم کی بوتلیں، سعودی حکومت نے خبردار کردیا

Newsقدرت کی عظیم نعمت مقدس آب زم زم کو پینا صحت بھی ہے اور ثواب بھی لیکن کچھ بدبختوں نے اسے بھی مال کی ہوس میں جعلسازی اور غیر قانونی طریقوں سے تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ 
اخبار ”الحیائے“ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ بعض افراد یا ادارے حجاج کو غیر قانونی پیکنگ میں زم زم فروخت کر رہے ہیں اور ان کے پاس اس مقصد کیلئے درکار اجازت نامہ بھی نہ ہے۔ مملکت میں آنے والے سیاحوں، حجاج اور شہریوں کو آب زم زم کی تقسیم کنگ عبداللہ زم زم واٹر پراجیکٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ حجاج کو ان کی واپسی سے پہلے 5 لیٹر کی بوتلوں میں آب زم زم دیا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے تقسیم اور فروخت کئے جانے والے آب زم زم کی مقدار اور کوالٹی مطلوبہ معیار اور پوابط کے مطابق نہیں ہے۔
وزارت کی طرف سے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آب زم زم کیلئے صرف اور صرف نیشنل واٹر کمپنی سے رجوع کریں۔

RELATED POSTS