Saturday 25 October 2014

داعش نے مہمند کے تاجروں سے بھتہ لینا شروع کردیا

داعش نے مہمند کے تاجروں سے بھتہ لینا شروع کردیا

    مہمند ایجنسی (ویب ڈیسک) طالبان کے بعض گروپوں کے علاوہ مختلف جہادی تنظیموں کے ارکان داعش کے نیٹ ورک میں شامل ہوکر بھتہ وصول کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔ایک اخباری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ داعش کے لوگ پاکستان میں نیٹ ورک کومضبوط بنانے کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تاجروں سے ماہانہ کروڑوں روپے عطیات وصول کررہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل

    تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل


    کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے جیو نیوز سے وابستہ نیوز اینکر منصور علی خان نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی مزاحیہ مقابلے میں پاکستانی کامیڈین سعدہارون کو ووٹ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منصور علی خان نے تحریک انصاف کے کارکنان کو یاد دلایا ہے کہ میں نے کی آپ کی جماعت یعنی پی ٹی آئی کا مذاق نہیں اڑایالہٰذا آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے وہم وطن کامیڈین سعد ہارون کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں جاری کامیڈی کے عالمی مقابلے میں پاکستانی کامیڈین سعد ہارون فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے ،دنیا بھر سے ڈالے گئےآن لائن ووٹ کے ذریعے فائنل میں کامیاب ہونے والے کامیڈین کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ / جیوکے مالک میر شکیل الرحمن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے اخبار اور نیوز چینل کے بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے۔ - 

    اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہو گئی

    اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہو گئی


      ممبئی(این این آئی) حال ہی میں کامیاب فلم ”میری کوم“ دینے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آشوب چشم ہوگیا جس کی وجہ سے وہ آرام کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور آنکھوں کے انفکشن کی وجہ سے وہ اب دیوالی بھی پرجوش انداز میں نہ منا سکیں۔پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ”بجراو¿ ستانی“ کی عکسبندی کروا رہی ہیں اور آنکھ کے انفکشن کی وجہ سے انھیں نہ صرف فلم کی عکسبندی روکنا پڑی بلکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق دیوالی بھی نہیں منا پائیں گی۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”وہ آشوب چشم کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں‘ انھیں بالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ دیوالی آرہی ہے۔ وہ ہمیشہ دیوالی بہترین انداز میں مناتی ہیں‘ اس بار وہ دیوالی کی خوشیاں من پسند طریقے سے نہیں منا پائیں گی۔اپنے ٹویٹ میں پریانکا نے اپنی سرخ آنکھوں والی تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ”اسے مت دیکھیں۔ “ پریانکا کے ساتھ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا بھی کرداروں میں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنی نئی فلم ”بجراو¿ مستانی “ میں بھی پریانکا چوپڑا سابق فلم ”میری کوم “ کی طرح پھر سے ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں جس کے فلم ساز بھنسالی ہیں اور یہ محض ایک اتفاق ہی ہے کہ بھنسالی ہی کی گزشتہ دونوں ریلیز ہونے والی فلموں میں پریانکا ہی کاسٹ میں شامل رہی ہیں جب کہ صرف فلم ”رام لیلہ“ میں پریانکا نے صرف ایک آئٹم سانگ کیا تھا جو کہ بھنسالی کی فلمسازی کے ساتھ ساتھ ایک ڈائریکٹشنل فلم بھی تھی جس میں وہ بطور ہدایتکار بھی سامنے آئے۔

      چیرل کول جلد اپنے فرانسیسی بوائے فرینڈ سے شادی کر لیں گی

      چیرل کول جلد اپنے فرانسیسی بوائے فرینڈ سے شادی کر لیں گی

        لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی گلوکارہ چیرل کول جلد اپنے فرانسیسی بوائے فرینڈ سے شادی کر لیں گی۔ چیرل کول کے 33 سالہ بوائے فرینڈ جین برنارڈ فرنانڈیز ورسینی فرانس میں ایک نائٹ کلب چلاتے ہیں۔ چیرل کول کے مطابق جین برنارڈسے ان کی دوستی محض تین ماہ قبل ہوئی تاہم ان کی شادی کی پیشکش نے نہ صرف ان کو حیران کر دیا بلکہ وہ اس پر بے حد خوش بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جین برنارڈ ان کو دل کی ہر بات بتا دیتے ہیں۔

        امریکی خاتون اپنے بوائے فرینڈ کاکان ہی چباگئی

        امریکی خاتون اپنے بوائے فرینڈ کاکان ہی چباگئی

        مشی گن (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کبھی کسی جھنجلائے ہوئے مرد کو محاورتاً یہ کہتے تو سنا ہوگا کہ اس کی بیوی یا گرل فرینڈ بہت کان کھاتی ہے لیکن کسی عورت کو اصل میں کان کھاتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ امریکی ریاست کے قصبے ماکومب کی 31 سالہ ڈینیلہ نیبلنگ وہ خاتون ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑائی میں اصل میں اس کا کان چبا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے یہ جوڑا گھر پہنچا تو کسی موضوع پر دونوں کے درمیان بحث جاری تھی۔ یہ بحث اتنی شدت اختیار کرگئی کہ خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ پر مکے اور لاتیں برسانا شروع کردئیے۔ اس شخص نے جوابی وار کیا تو خاتون اس کی پیٹھ پر چڑھ گئی اور اس کا کان ”کھا“ گئی۔ یہ خاتون اب حوالات میں ہے اور اس کی ضمانت کی رقم دس ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے

        بوائے فرینڈ کے گھر داخلے کی کوشش میں لڑکی چمنی میں پھنس گئی

        بوائے فرینڈ کے گھر داخلے کی کوشش میں لڑکی چمنی میں پھنس گئی

          لاس اینجلس(ویب ڈیسک)لاس اینجلس کی رہائشی 30سالہ جینوویوا اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں براستہ چمنی داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اس میں پھنس گئی۔ فائر فائٹرز کے مطابق جینوویوا چمنی میں سات فٹ نیچے پہنچنے کے بعد پھنس گئی تھی جس کے بعد چمنی سے اینٹوں کو علیحدہ کرکے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا گیا۔ دوسری جانب غیر قانونی طور پر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش میں پولیس نے جینوویوا کو گرفتار کرلیا تاہم اُس کے بوائے فرینڈ کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

          Friday 24 October 2014

          گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچے تنگ مزاج ہوتے ہیں:تحقیق

          گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچے تنگ مزاج ہوتے ہیں:تحقیق

            نیویارک (ویب ڈیسک) اگرآپ کا مزاج بار بار بدلتا ہے یا چڑ چڑا پن کچھ زیادہ ہی ہے تو اس کی وجہ ذہنی تناﺅ نہیں بلکہ آپ کی پیدائش کا موسم بھی ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مختلف موسموں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مزاجوں کے اتار چڑھاﺅ میں بھی کافی اختلاف ہوتا ہے۔ ہنگری میں ہونے والی تحقیق کے مطابق موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں بڑے ہونے کے دوران بدمزاجی یا تنگ مزاجی کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اس کے مقابلے میں سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے جوانی میں کافی معقول قسم کے افراد ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ مختلف موسموں کے مخصوص دماغی ٹرانسمیٹر جیسے دوپامائن اورسٹیرونین پر اثر انداز ہونا ہے جو مزاج کو کنٹرول کرتے ہیں

            ٹینٹ میں قائم مہنگا ترین ہوٹل

            ٹینٹ میں قائم مہنگا ترین ہوٹل

              لندن (نیوز ڈیسک) خیموں کا استعمال عام طور پر بے گھر اور جنگلوں صحراﺅں میں زندگی گزارنے والے لوگ کرتے ہیں جسے ایک مشکل اور تکلیف دہ کام سمجھا جاتا ہے لیکن انگلینڈ کے ایک قصبے میں خیموں پر مشتمل ایک ہوٹل قائم کیا گیا ہے جو صرف خوبصورت اور آرام دہ ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کے جدید ترین ہوٹلوں جیسی آسائشوں سے مزین ہے۔ یہ ہوٹل گلیسٹن بری قصبے میں بنایا گیا ہے، یہ قصبہ اپنے سالانہ میلے کیلئے بہت مشہور ہے جس میں موسیقی، رقص، تھیٹر اور دیگر فنون لطیفہ کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اور ہزاروں لوگ اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔ میلے میں شرکت کرنے والوں کو عام طور پر خیموں میں قیام کرنا پڑتا ہے جو عام طور پر موسمی شدت اور تلخی کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اب یہاں پر خیموں پر مشتمل ایسا ہوٹل قائم کردیا گیا ہے جو خوبصورتی اور سہولتوں میں اپنی مثال آپ ہے۔ کینوس کے 150 خیموں پر مشتمل اس ہوٹل میں دنیا کی ہر جدید آسائش دستیاب ہے۔ ایک خیمے پر مشتمل کیمرے، قالین، صوفے، میز اور آرائش کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔ جدید ترین سہولیات سے مزین غسل خانے کی سہولت بھی دستیاب ہے اور جوڑوں کیلئے صاف ستھرے رنگ برنگے بستروں کے ساتھ بیڈ بھی موجود ہیں۔ اس ہوٹل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے علاقے کے ماحول اور خوبصورتی کو مدنظر رکھ کرقائم کیا گیا ہے اور یہ جدید اور قدیم کا حسین امتزاج ہے۔ میلے کے موقع پر اسے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق اسے کسی اور جگہ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس ہوٹل میں قیام کی قیمت بھی اس کی خوبصورتی اور آسائشوں کی طرح حیران کن ہے۔ یہاں قیام کیلئے شائقین کو 15 لاکھ روپے تک ادا کرنا پڑسکتے ہیں۔

              دنیا کا خو ف ناک ترین ہوٹل

              دنیا کا خو ف ناک ترین ہوٹل

                سان ڈیاگو ( نیوز ڈیسک ) خوفناک بدروحوں کے مسکن اور بھوت بنگلے آپ نے فلموں اور کہانیوں میں تو دیکھے ہوں گے لیکن حقیقت میں کبھی ایسی جگہ نہیں دیکھی ہو گی,لیکن امریکی شہر سان ڈیاگو میں حقیقت میں ایک ایسا بھوت بنگلہ موجود ہے جسے دنیا کی خوفناک ترین جگہ قرار دیا جاتا ہے۔
                دراصل یہ شہر کے نواحی علاقے میں واقع ایک بہت بڑا مکان ہے جس میں تہہ در تہہ عمارتیں اور بڑے میدانوں کے ساتھ درختوں کے گھنے جھنڈ بھی ہیں۔اس کے مالک رس میکامی نے 5 لاکھ ڈالر (تقریباً پانچ کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کر کے اسے خوفناک اور دہشت زدہ کرنے والی ہر چیز سے مزین کر دیا ہے کہ یہاں ایک وقت پر صرف دو لوگوں کو داخل کیا جاتا ہے اور پھر انہیں کہیں خوفناک بلائیں دکھائی جاتی ہیں تو کہیں دہشت ناک چیخیں سنائی دیتی ہیں۔سانپ ، بچھو اور خطرناک جانور بھی ہر طرف نظر آتے ہیں اور خون کی پھوار بھی برستی ہے۔آج تک کوئی بھی شخص اس جگہ کے چار مراحل سے نہیں گزر سکا۔
                اس وقت بھی 24000 لوگوں نے اس چیلنج کو قبول کرنے کی درخواست دے رکھی ہے اور انہیں دو دو کر کے داخل کیا جا رہا ہے مگر جو بھی اندر جاتا ہے چند گھنٹوں میں روتا چلاتا باہر آتا ہے۔

                ناریل کے تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

                ناریل کے تیل کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

                  نیویارک (نیوز ڈیسک)
                  -1سانس کی بدبو سے نجات پانے کا بہترین قدرتی ٹانک ناریل کا تیل ہے۔ ڈینٹل تھراپی کے لئے بھی ڈاکٹر حضرات ناریل کا نسخہ ہی تجویز کرتے ہیں۔
                  -2 ایک پیالے میں کوکونٹ آئل اور شہد ملا کر ایک محلول تیار کرلیں۔ اس محلول کو بالوں میں لگائیں اور 40 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
                  -3 تھکے ہوئے جسم اور درد ہوتے ہوئے پاﺅں کو فوری آرام دینا مقصود ہو تو اس تیل کا مساج کریں فوری راحت ملے گی۔
                  -4 مرغن کھانوں کے ساتھ ناریل کا رتیل بھی استعمال کریں ۔
                  -5 ہاتھوں میں نمی کو برقرار رکھنے اور ناخنوں کو مضبوط کرنے کے لئے بھی ناریل کاتیل استعمال کریں۔
                  -6 جلد کی تازگی، شگفتگی اور ملائمیت کے لئے بیکنگ پاﺅڈر اور کوکونٹ آئل مکس کرکے یہ مساج کریں۔
                  -7 خواتین کے لئے میک اپ کرنا اگر بہت مشکل کام ہے تو اسے اتارنا اس سے بھی جان جوکھوں کا کام ہے، چہرے پر ناریل کا تیل لگائیں اور کسی گرم کپڑے سے صاف کرلیں، اس کے علاوہ میک اپ کرنے والے برش بھی اس آئل سے دھوئے جاسکتے ہیں۔
                  -8 آپ چھوٹے ہیں یا بڑے اگر اپنے جسم میں توانائی بڑھانا چاہتے ہیں تو کوکونٹ کی کامیاں کھائیں۔
                  -9 جھریوں سے نجات پانے کیلئے شرطیہ چور پر یہ تیل استعمال کریں۔
                  -10 کسی بھی اچھے تیل کو ناریل کا تیل میں ملا کر مساج کریں، صحت مند اور ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
                  -11 کھٹمل کاٹے تو نیند کیسے آئے اگر آپ اس سے ہونے والی خارش سے نجات چاہتے ہیں تو یہ تیل بہترین دوا ثابت ہوگا۔
                  -12 سر میں پائی جانے والی خشکی کے خاتمے کے لئے یہ تیل بہت ہی کارگرثابت ہوتا ہے۔
                  -13 لکڑی کے برتنوں اور فرنیچر کو چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو اس تیل سے فرنیچر اور برتنوں کو صاف کریں۔
                  -14 اپنے پالتو جانوروں کے بالوں کو بھی یہ تیل لگائیں ان میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔
                  -15 کھانوں کے ساتھ بنائے جانے والے سلاد کو اس تیل میں تیار کریں، ذائقہ اور صحت ساتھ ساتھ ہوگی۔

                  RELATED POSTS