Tuesday 28 October 2014

بھارتی اداکار مودی کو دیکھ کر بے قابو

News

بھارتی اداکار مودی کو دیکھ کر بے قابو

    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نرنیدرمودی کی عام شہریت تو ایک انتہا پسند ہندو سیاستدانوں کی ہے جو عموماً اشتعال انگیز باتیں کرتا نظر آتے ہیں لیکن ان کا نیا روپ ایک حالیہ تقریب میں نظر آیا جہاں یہ بالی وڈ حسیناﺅں کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔وزیر اعظم مودی ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کئے گئے تھے اور یہاں نامور اداکارائیں اور اداکار بھی موجود تھے۔موقع ملتے ہی متعدد خوبرو چہرے ان کے گرد جمع ہو گئے اور اپنے فون نکال کر ان کے ساتھ اپنی تصویریں بنانا شروع کر دیں ۔مودی بھی حسیناﺅں کے جھرمٹ میں بہت مسرور نظر آئے۔مشہور اداکارہ سونم کپور نے مودی کے ساتھ سیلفی تصویر بنانے کے بعد ٹویٹر پر بھیجی اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کی بہترین سیلفی ہے اسی طرح اداکارہ شرادھا کپور نے بھی مودی کے ساتھ بنائی گئی تصویر کو ہمیشہ دل سے لگا کر رکھیں گی۔گلوکارسونو نگم اور ان کی بیوی نے بھی مودی کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصویر بنائی ۔تقریب میں موجود دیگر فنکاروں میں شاہ رخ خان،سیف علی خان،عامر خان،اشوریا رائے،اور ان کے سسر امیتاب بچن بھی شامل تھے۔


    ئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری ، ”جادوگر “اور”پروفیسر“ کی بادشاہت برقرار

    News

    ئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری ، ”جادوگر “اور”پروفیسر“ کی بادشاہت برقرار

      دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ کا اعلان کردیا ہے ، باﺅلرز میں سعید اجمل اور آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ سر فہرست ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے اس کیٹگری میں پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار کھا ہوا ہے ۔آئی سی سی کی جاری کردہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پہلے اور پروٹیز کے ٹیسٹ کپتان ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے ۔آ ئی سی سی کی ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے 5سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ،آسٹریلیادوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے ۔ نئی آئی سی سی رینکنگ میں پابندی کا شکار سعید اجمل بدستور ون ڈے کے ٹاپ باﺅ لر ہیں،ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسر ے نمبر پر موجود ہیں ،فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ کی آٹھویں پوزیشن ہے ۔

      کورکمانڈرکراچی کی گورنرسندھ سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال کی

      News

      کورکمانڈرکراچی کی گورنرسندھ سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال کی

         کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطا بق دوران ملاقات دونوں اعلی حکام کے مابین ملکی صورتحال اورآپریشن ضرب عضب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ قوم نے جواعتماد کیا پاک فوج اس پرپورا اترے گی،پاک فوج قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ملک کے لیے عظیم قربانی ہے،آپریشن ضرب عضب کے ردعمل سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

        برطانوی وزیر اعظم کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون، افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

        News

        برطانوی وزیر اعظم کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون، افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

          اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے آئندہ ماہ لندن میں ہونے والی افغانستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یہ دعوت قبول کر لی۔ یہ کانفرنس آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں ہو گی جس میں اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان اور خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ دنیا بھر کے اہم ملکی سربراہان کو اس کانفرنس پر مدعو کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس دورے پر نو منتخب افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔

          افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو 10 وکٹوں سے ’چت‘ کر دیا

          News

          افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو 10 وکٹوں سے ’چت‘ کر دیا

            لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور افغانی باﺅلرز نے بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ بارش کے باعث 33 اوورز تک محدود میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ذیشان ملک نے 15، سجاول ریاض 18، دانش عزیز 10، نور ولی4، عمیر مسعود 8، اویس اقبال 9، عامر جمال 17، محمد آفتاب 10، محمد شہابل1 اور دانیال حسین بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے ضیاءالرحمان نے 3 جبکہ مسلم موسیٰ، جاوید، راشد خان اور جمعہ گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
            ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلے باز میدان میں آئے تو جارحانہ اور محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم بارش کے باعث ایک بار پھر کھیل روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کو 22 اوورز میں 102 رنز کا ہدف دیا گیا جسے اوپننگ بلے بازوں نے 15.4 اوورز میں حاصل کر کے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ افغانستان کے حضرت اللہ زرائی نے ناقابل شکست 66 اور شہید اللہ نے 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بہترین بلے بازی کرنے پر حضرت اللہ زرائی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

            امریکہ میں کشمیری سائنسدان نے قابل فخر کارنامہ سر انجام دیدیا

            News
                               

            امریکہ میں کشمیری سائنسدان نے قابل فخر کارنامہ سر انجام دیدیا

              نیو یارک (ویب ڈیسک ) امریکہ میں کشمیری سائنسدان ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دماغی کینسر پر قابو پانے کے لیے سٹیم سیل کے استعمال کا طریقہ کار دریافت کر لیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے چوہوں پر تحقیق میں غیر متشکل خلیوں میں جینیاتی انجنیئرنگ کی مدد سے کچھ تبدیلیا ں کی جن سے ان خلیوں سے ایک ایسا مادہ پیدا ہونے لگا جس سے دماغی کینسر کے خلیوں کی موت واقع ہوئی جب کہ صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہ ہوا 

              جلد کو خوبصورت بنانے کے آسان نسخے

              News
                         

              جلد کو خوبصورت بنانے کے آسان نسخے

                 لاہور (نیوز ڈیسک)آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے پر بہت توجہ دیتے ہیںاور اس کے لئے مختلف کریموں کا استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ فائدہ بھی دیتی ہیں لیکن کبھی ان کا نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ہم میں سے اکثر لوگوں کو خوبصورت جلد کی چاہ ہوتی ہے اور بھلا کیوں نہ ہو، ملیح چہرے بھلا کس کو اچھے نہیں لگتے یوں تو بہت سے طریقے ہیں جلد پر توجہ دینے کے لیکن بنیادی طور پر جلد کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے عمر کا اظہار ہوتا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت سے مسائل ہیں جن سے خواتین دو چار رہتی ہیں۔ آیئے ہم آپ کو وہ آسان نسخے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کی جلد نا صرف خوبصورت ہوگی بلکہ آپ جلد کو نقصان پہنچانے والی کریموں سے بھی بچ پائیں گے۔
                -1 جلد کو داغ دھبوں سے روکنا۔
                -2 لائنوں اور لکیروں سے روکنا۔
                -3 جھریوں سے بچانا۔
                -4 اور اسے چکنا رکھنا، بے حد ضروری ہے کیونکہ یکساں عمر کے دو اشخاص کی جلدیں ایک عمر نہیں بتائیں گی کیونکہ ذہنی آسودگی اور مالی استحکام انسانی جلد پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اکثر چالیس برس کا بزنس مین اور اتنی ہی عمر کا نوکری پیشہ آدمی آپ کو واضح طورپر ایک دوسرے سے مختلف نظر آئیں گے۔
                جلد میں رونما ہونے والے اس قسم کے تغیرات کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ آپ اپنی جلد کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں آپ نے اسے کسی طرح سرد گرم سے محفوظ رکھا ہے ہم جلد کی بھی پرورش کرتے ہیں گوکہ یہ بات آپ کو احمقانہ لگے گی لیکن یہ حقیقت ہے ہر وقت غصے سے رہنے سے آپ کے اعصاب متاثر ہوتے ہیں بلکہ آپ کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ کرختگی آپ کے چہرے کی معصومیت کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے جلد کی بہتری کے لئے شائستگی اور نرمی سے بات کرنی چاہیے۔ گفتگو پر اعتماد طریقے سے کونی چاہیے۔ جھریاں جو وقت سے پہلے آپ کو عمر رسیدہ ظاہر کرتی ہیں آپ ان پر قابو پاسکتے ہیں۔ اپنی زندگی پر جمود طاری نہ ہونے دیجئے۔ حد سے زیادہ جمود کی زیادتی جھریوں کی صورت میں آپ کی جلد کو متاثر کتی ہے۔
                روزانہ رات سونے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور کسی کلینزنگ کریم سے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں آپ خود نمایاں فرق اپنے رنگ اور جلد میں محسوس کریں گی۔
                دن میں آٹھ بار پانی پئیں پانی کی مقدار جلد کی خشکی اور مسامات کے کھردرے پن کو دور کرتی ہے۔
                وہ خواتین جن کی جلد ضرورت سے زیادہ چکنی ہے وہ ایسی چیزیں استعمال کرنے سے گریز کریں جن میں چکناہٹ زیادہ ہوتی ہے مثلاً تلی ہوئی اشیائ، مرغن غذا، سلاد اور ساس وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
                رس اور پھل اپنی غذائیں ضرور شامل کریں یہ جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔ مثلاً آڑو، آم، انگور یہ تمام موسمی پھل آج مارکیٹ میں ہیں اور ان سے آپ خواتین ضرورت استفادہ کریں گے۔
                ٹماٹر، کھیرے کا ماسک چہرے کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کا رس چہرے پر لگانے سے نہ صرف ٹھنڈک ملتی ہے بلکہ آپ کی جلد موسمی اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
                دہی پھینٹ کر پورے چہرے پر لگائیں، سوکھ جانے کے بعد ہلکے ہلکے ہاتھوں سے چہرے سے میل صاف کریں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹیں منہ پر ماریں آپ کو اپنی جلد شفاف نظر آئے گی۔
                کینو سکھا کر اس کے چھلکوں کو پیس لیں۔ صابن کا استعمال کریں آپ کا چہرہ آپ کی جلد کچھ ہی دنوں بعد خود گواہی دے گی اس کے حق میں۔
                خشک رکھنے والی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بلا ناغہ ایک کھانے کا چمچہ معدنیاتی تیل پینے کی عادت کو اپنی روز مرہ مصروفیات میں شامل کرلیں۔ اس کے ساتھ ہی غذائیت سے بھرپور ایسی غذا جس میں چنائی کی مقدار زیادہ ہوکھائیں۔
                وٹامنز اے کے استعمال بھی خشک جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔ دبلے ہونے کے لئے فاقہ کشی کی طرف راغب نہ ہوں کیونکہ اس کا اثر سب سے پہلے آپ کی جلد پر ہوتا ہے کیونکہ جسم کو تو یہ متناسب ضرور بناتی ہے لیکن چہرہ اور اس کی جلد اپنی رونق اور شادابی پہلے کھوبیٹھتے ہیں۔
                جلد کی صفائی بے حد ضروری ہے اور اس کا ذکر ہم اس لئے بار بار کرتے ہیں کہ ایک بنیادی اصول ہے جلد کی عمر بڑھانے کا۔ بازار میں کچھ اشیائ ایسی بھی ملتی ہیں جن کا باقاعدہ استعمال جلد کی حفاظت، صفائی، نمی اور تازگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان اشیائ میں سب سے پہلے جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے۔
                کلینر
                یہ ایک ایسا لوشن ہے جو میک اپ اتارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں چھپے ہوئے میل کو مسامات سے نکال لیتا ہے اور چہرہ صاف کردیتا ہے لیکن یہ صرف ہفتے میں دوبارہ کرنا چاہئے ورنہ نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ بہتر کلینر وہ ہوتا ہے جو چکنائی سے پاک ہو۔
                اسٹرنجنٹ
                یہ ایک ایسا مائع ہوتا ہے جو جلد کی اندرونی تہہ تک پہنچ کر گندگی نکالتا ہے اور چہرے کے اندر زائد تیل سے جلد کو نجات دلاتا ہے۔ اسے کلینزنگ کے بعد لگایا جاتا ہے اس میں الکحل شامل ہوتا ہے جو بیکٹیریا کے خاتمے اور جلد کے لئے مفید ہوتا ہے۔ چکناہٹ کے ناگوار احساس کو ختم کرنے کے لئے آپ اسے استعمال کرسکتی ہیں۔
                موسچرائزر
                یہ جلد کو نمی فراہم کرنے والی شے ہے اسے اسٹرانجنٹ کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد فاﺅنڈیشن لگائی جاتی ہے۔
                آنکھوں کے لئے کریم
                خشک جلد والی خواتین کے لئے یہ کریم ضروری ہے یہ فاﺅنڈیشن سے قبل لگائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ ہوںتوں کو نرم بھی رکھتی ہے اور اس کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
                ابٹن یا اسی قسم کی کریم
                خواتین میں آج کل ان کا رواج عام ہے لیکن آہستگی سے مل کر چہرہ صاف کیجئے۔ آپ کی جلد بھی سختی محسوس کرتی ہے اس لئے اس کے نازک احساسات کا بھی خیال رکھیں اس قسم کا چہرہ صاف کرنے والی کریم یا ابٹن آپ استعمال ضرور کریں مگر ہفتے میں دوبار۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ سوہنی ابٹن استعمال کریں اس کو خاص طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔
                فیشل
                چہرے کی صفائی کے لئے کریم سے مساج کرکے بھاپ لیں یہ آپ کے چہرے کی جلد کو ملائم کرکے مسامات سے میل نکال لاتا ہے اور چہرے کی صفائی کے اس عمل کو فیشل کہا جاتا ہے۔
                ماسک
                چہرے کی تروتازگی کے لئے ماسک فیشل کے بعد لگایا جاتا ہے۔ یہ جلد کو مردہ خلیات سے نجات دلاتا ہے ماسک آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں مثلاً
                -1 انڈے کی سفیدی اور شہد کا ماسک
                -2 انڈے کی زردی اور لیموں کا ماس
                اس کے علاوہ بازار میں بنے ہوئے بھی ماسک آپ کی جلد کی تازگی کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔
                نائٹ کریم
                رات کو سونے سے پہلے کریم ضرور لگائیں۔ چہرہ دھو کر کچھ دیر اسے یونہی لگارہنے دیں لیکن جب آپ سونے لییٹیں تو کریم کو چہرے سے قدرے صاف کرلیجئے لیکن خیال رہے رگڑیں نہیں۔
                الرجی
                الرجی سے مراد جلد پر خارجی اثر کے باعث رونما ہونے والا ردعمل، جس سے جلد سرخ ہوجاتی ہے۔ سوج جاتی ہے۔ ماہر امراض جلد کے پاس جتنے بھی مریض آتے ہیں ان میں سے دس میں سے دو مریض ایسے ضرور ہوتے ہیں جو ”لمس الرجی“ کے متاثرین ہوتے ہیں۔ کوئی فرد صابن سے اور کوئی ایسی کاسمیٹک سے جو وہ ایک عرصے سے استعمال کررہا ہو اور اسے اچانک الرجی کا سبب بھی پتہ نہیں چلتا۔
                بعض اوقات ملبوسات سے بھی الرجی ہوجاتی ہے۔ رنگوں سے الرجی ہوجاتی ہے اور جلد پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔
                بعض اوقات چشمے، پن، عینک کے فریم سے بھی الرجی ہوجاتی ہے۔ اس الرجی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جلد امراض آہستہ آہستہ موروثی اثرات اختیار کرلیتے ہیں۔ فوراً اس شے کا استعمال ترک کردیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ متعدی امراض کی صورت اختیار کرلیتے ہیں اور پھر علاج بھی ممکن نہیں رہتا۔
                مٹی سے الری عموماً دمے کا سبب بن جاتی ہے اسی طرح خوشبو اور بدبو سے الرجی بھی مسائل پیدا کردیتی ہے۔
                ذیابیطس، ایگزیما، ارومیٹک فیور، بلڈ پریشر اور دھاتوں سے الرجک لوگوں کو ناک اور کان چھدوائیں وقت بھی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ بعض وقت یہ فیشن مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔ اس لئے امریکہ کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کان صرف ڈاکٹر سے جھدوائیں کیونکہ دوسرے حضرات حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھتے اور اس صورت حال میں انفیکشن بھی ہوجاتا ہے اور خدانخواستہ کسی بڑی مصیبت کا باعث بھی بن جاتا ہے۔
                جلد کی صفائی
                روزانہ باہر اگر آپ جاتی ہیں تو واپسی میں چہرہ کسی اچھے صابن سے دھونا نہ بھولئے۔
                رات کو سونے سے پہلے چہرہ ضرور صاف کیجئے اور اسے عادت بنالیجئے کہ دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چرہ بھی دھونا ضروری ہے۔
                صبح اٹھ کر منہ ہاتھ دھونے کے بعد چہرے پر اسٹرنجنٹ لگاکر چہرہ ضرور صاف کیجئے۔ پھر موسچرائزر لگاکر میک اپ کیجئے۔ پانی کا استعمال اپنی عادت بنالجئے۔
                بستر پر جانے سے قبل
                دن بھر کا میک اپ صاف کرکے بستر پر جانے سے قبل تیز روشنی کی مدد سے آئینے میں اپنے چہرے کا بغور جائزہ لیں۔ اگر چہرے پر کوئی چھری یا ہلکی سی لائن بھی نظر آرہی ہے تو فوراً اس کا تدراک کریں۔ یعنی آپ کی جلد کو مزید موسچرائزر کی ضرورت ہے۔ زیتون کے تیل یا آل آف اولے سے اس جگہ پر خوب اچھی طرح مساج کریں۔ کچھ ہی عرصے بعد یہ جھری یا لکیر غائب ہوجائے گی۔
                اچھی نیند آپ کو تروتازہ رکھتی ہے
                -1 سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ جس میں امینو ایسڈ پایاجاتا ہے ایک قدرتی خواب آور دوا ہے۔
                -2 اگر کمر کی تکلیف دہتی ہے تو گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھ کر سونے سے پرسکون نیند آتی ہے۔ پیٹ کے بل کبھی نہ سوئیں کہ یہ کمرے کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے آپ کی جلد بھی خراب ہوتی ہے۔
                -3 بستر پر کروٹ نہ بدلیں بلکہ اٹھ کر کوئی کتاب پڑھیں، چہل قدمی کریں خود بخود نیند آجائے گی۔
                -4 غسل کرکے لیٹنے سے بھی پرسکون نیند آتی ہے۔
                -5 صبح مقررہ وقت پر اٹھنے کی عادت ڈالیں ورنہ آپ کی جلد کی پڑمردگی آپ کی طبیعت کا چڑ چڑاپن آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
                -6 اگر آپ کو رات کو نیند مشکل سے آتی ہے تو دوپہر میں سونے کی عادت ترک کریں۔
                -7 چائے اور کافی کی زیادتی سے پرہیز کریں کہ یہ آپ کی نیند اور صحت دونوں کی دشمن ہے۔
                -8 سونے سے قبل پڑھنے کی عادت ڈالئے۔

                جسم کے مسلز خوبصورت بنانے کے لئے آسان ورزشیں

                News

                جسم کے مسلز خوبصورت بنانے کے لئے آسان ورزشیں

                  بوسٹن (نیوز ڈیسک) خوبصورت سمارٹ جسم کیلئے کمر سے اضافی چربی ختم کرکے اسے سپاٹ شکل میں لانا بہت ضروری ہے اور اگر آپ اس مقصد کے حصول کیلئے جم نہیں جاپارہے تو مندرجہ ذیل ورزشیں باآسانی گھر پر کرکے یہ ممکن بناسکتے ہیں۔
                  -1 پیٹ کے بل لیٹ جائیں
                  ٭ ہاتھوں اور پنجوں کے بل جسم کو اوپر اٹھائیں۔
                  ٭ دائیں گھنٹے کو اپنے ناک کی طرف لائیں۔
                  ٭ اب ٹانگ کو پیچھے پھیلا کر سیدھا کریں۔
                  ٭ یہی عمل آٹھ بار دہرائیں۔
                  ٭ اب یہی عمل آٹھ بار بائیں ٹانگ کے ساتھ دہرائیں۔
                  -2 کمر کے بل لیٹ جائیں۔
                  ٭ دونوں ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر جسم کے ساتھ نوے ڈگری کا زاویہ بنائیں۔
                  ٭ بازوﺅں کو سر سے اوپر پھیلادیں اور سانس اندر کھینچ لیں۔
                  ٭ سانس کو باہر کھینچتے ہوئے ٹانگوں کو اتنا نیچا کریں کہ جسم کے ساتھ وی (V) کی شکل بن جائے اور سانس خارج کریں۔
                  ٭ یہی عمل 15 دفعہ دہرائیں۔
                  -3 کمر کے بل لیٹ جائیں۔
                  ٭ گھٹنوں کو اوپر اٹھا کر جسم کے ساتھ نوے ڈگری کا زاویہ بنائیں۔
                  ٭ اب سر کے پیچھے ہاتھ رکھیں اور پیٹ کو اندر سکیڑتے ہوئے جسم کو گھٹنوں کی طرف لے جائیں، سانس اندر کھینچ کر پانچ سیکنڈ کیلئے اسی حالت میں رہیں۔
                  ٭ اب سانس خارج کرکے جسم کو پیچھے لائیں اور ٹانگوں کو جسم کے ساتھ 45 ڈگری کے زاویہ پر 10 سیکنڈ کیلئے رکھیں۔
                  ٭ یہی عمل 10 دفعہ دہرائیں۔

                  خوبصورت ’پروفائل پکچر‘ لینے کا آسان طریقہ

                  News

                  خوبصورت ’پروفائل پکچر‘ لینے کا آسان طریقہ

                    نیو دہلی (نیوز ڈیسک) یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ شخصیت کا پہلا تاثر نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ خاص کر اگر بات تصویر کی ہو تو پھر دیکھنے والے کی پہلی نگاہ جو تاثر قائم کرتی ہے، وہ تادیر قائم رہتا ہے۔ تمام افراد اور خاص کر خواتین اپنی تصویر کی بارے میں بہت ٹچی یا حساس ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی ”پروفائل“ تصویر جاذب نظر ہے تو کیا ہی کہنے۔ مگر اگر آپ جاذب نظر نہیں بھی ہیں تو تصویر کو کیسے جاذب نظر بنایا جائے۔ اس مقصد کیلئے ہم آپ کو کچھ تجاویز بتاتے ہیں جو یقیناً آپ کے لئے مددگار ہوں گی۔
                    پہلا بنیادی نکتہ تو یہ ہے کہ آپ دنیا کو مصنوعی مسکراہٹ سے بیوقوف نہیں بناسکتے۔ کیوں آپ کی آنکھیں مصنوعی اور اصلی کا راز فاش کردیتی ہیں۔ آپ کا چہرہ بھرپور طور پر مسکراتے ہوئے جتنا بھی بھلا لگے اور آپ کے سفید موتیوں جیسے دانت جتنے بھی اچھے ہوں منہ کھول کر تصویر نہ بنوائیں، مطلب اپنی مسکراہٹ سے جانکاری پیدا کریں۔ دانت ضرور واضح کریں مگر ایک حد تک، چہرے یا ہونٹوں کے مختلف زاویے بلاشک توجہ کھینچتے ہیں مگر یاد رہے کہ چند ہی مرد اور خواتین ”پرفیکٹ سمائل“ کے حامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ اسے خود سے بنانے کی کوشش کریں تو کام خراب بھی ہوسکتا ہے اور آپ کی تصویر کا تاثر بگڑ سکتا ہے۔
                    چہرے یا مسکراہٹ کو میک اپ کے ذریعے بہتر بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ کے استعمال کی تکینک سے آگاہی بھی بہتر نتائج دے سکتی ہے۔ مگر یاد رہے کہ چہرے کے داغ دھبے اور آنکھوں کے گرد دائرے وغیرہ کو چھپانے کیلئے میک اپ کا حد سے زیادہ استعمال مثبت کے بجائے منفی نتائج بھی دے سکتا ہے۔ بعض اوقات آپ نے تصویروں میں اپنے یا دوسروں کے چہروں پر ایک ناپسندیدہ چکنی چمک محسوس کی ہوگی۔ اس کی وجہ یا تو گلوس کا زیادہ استعمال یا جلد کا چکنا ہونا ہے۔ اس خامی کو دور کرنے کیلئے پاﺅڈر یا آئل بلاٹنگ شیٹ استعمال کریں۔
                    یاد رکھیں کہ آنکھوں اور ہونٹوں پر اتنا بھی زیادہ میک اپ نہ کریں۔ ایک حد میں رہ کر ہی ایسا کریں کیونکہ کلوز اپ میں کیمرے کی آنکھ آپ کی تمام خامیاں آشکار کردے گی۔ لپ اسٹک کے انتخاب میں آپ کو خاص احتیاط برتنا ہوگی کیونکہ اگر آپ کے دانت چمکدار سفید نہیں ہیں تو زیادہ تیز رنگوں کی لپ اسٹک میں آپ کے دانت زردی مائل نظر آئیں گے۔ اس لئے لپ اسٹک کا انتخاب اپنی جلد اور دانتوں کی رنگت کو مدنظر رکھ کر کریں۔
                    صحیح اور درست زاویے سے کھینچی گئی تصویر لوگوں کو آپ کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کردے گی۔ اگر آپ کی ٹھوڑی بھاری ہے یعنی ”ڈبل چن“ تو پھر سر کو دائیں یا بائیں جانب جھکا کر تصویر کھینچنے سے یہ خامی چھپ جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ تصویروں کو ایڈٹ کرنا جانتے ہیں، تو پھر یہ آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ یقین کرلیں کہ آپ مناسب اور درست روشنی میں ہیں کیونکہ روشنی کو اگر صحیح انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ تصویر کو چار چاند لگا سکتی ہے۔ کچھ افراد کے کلوز اپ اور کچھ کی دور سے کھینچی گئی تصاویر بہتر محسوس ہوتی ہیں۔ آخری ٹپ یہ ہے کہ تصویر کھینچنے سے قبل آپ کے دانت خشک ہونے چاہئیں۔

                    خوبصورت نظر آنے کے لئے مرد عورتوں سے زیادہ وقت لگاتے ہیں

                    News
                                   

                    خوبصورت نظر آنے کے لئے مرد عورتوں سے زیادہ وقت لگاتے ہیں

                      لندن(نیوزڈیسک)خواتین میک اپ اور تیاری کے لئے کافی مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ مردوں کو دیر کرواتی ہیں ۔ مرد ہمیشہ یہ شکایت کرتے ہیں کہ وہ گھر کی خواتین کی تیاریوں کی وجہ سے تقریبات سے لیٹ ہوجاتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے مردوں کی اس ’معصومیت‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے میں اپنی ظاہری وضع قطع پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ۔ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ مرد اپنی زندگی کی ساڑھے چار سال تیار ہونے اور اپنے اوپر توجہ دینے میں لگاتے ہیں جبکہ خواتین کے لئے یہ عرصہ تین سال ہے۔ اسی طرح مرد اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے لئے جم میں 15ماہ لگاتے ہیں جبکہ خواتین صرف دوماہ۔ برطانیہ میں دو ہزار لوگوں سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد اپنی زندگی کے 27ماہ اور خواتین 20ماہ نہانے دھونے میں صرف کرتی ہیں۔ اسی طرح مرد ساڑھے پانچ ماہ شیو کرنے میں صرف کرتے ہیں اور خواتین اس مقصد کے لئے صرف ایک ماہ دیتی ہیں۔ بالوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے لئے مرد پانچ ماہ اور خواتین ساڑھے دس ماہ لگاتی ہیں، جسم کے ناپسندیدہ بال ختم کرنے کے لئے مرد ایک ماہ اور خواتین تین ماہ صرف کرتی ہیں جبکہ ناخنوں کی دیکھ بھال کے لئے مرد 27دن اور خواتین ایک ماہ لگاتی ہیں۔
                      تحقیق کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے کئی باتیں معلوم ہوئی ہیں اور جدید مصنوعا ت کی موجودگی میں اب مرد حضرات پنے اوپر توجہ دینے میں خواتین سے پیچھے نہیں ہیں

                      RELATED POSTS