Saturday 25 October 2014

آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق موزوں ترین ورزشیں

آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق موزوں ترین ورزشیں

لندن(نیوز ڈیسک) اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کے جسم کے مطابق ورزش ہی آپ کی جسمانی صحت کی ضامن ہے تو ایک بار پھر غور کیجئے حالانکہ کہا تو یہی جاتا ہے کہ ایک شخص کو اپنے جسم کے مطابق ورزش کرنی چاہیئے لیکن یہی ورزش آپ اپنے برج کے مطابق بھی کر سکتے ہیں جو یقیناً آپ کی صحت پر اچھے نتائج مرتب کرے گی۔
برج حمل اکیس مارچ تا بیس اپریل
اچھی ورزش کے لیے آپ کا موڈ بہتر ہونا چاہیئے صرف ان ورزشوں پر دھیان دیجئے جو آپ کے جسم کے مرکزی حصوں کے لیے مخصوص ہوں دل کو صحت مند رکھنے کے لیے کی جانی والی مخصوص ورزش کے علاوہ آپ کے برج کے لیے مفید ورزشوں میں سائیکل چلانا، وزن اٹھانا اور دیگر قوت برداشت پیدا کرنے والے کھیل شامل ہیں۔
برج ثور اکیس اپریل تا اکیس مئی
برج ثور کو کھانے سے محبت کرنے والا برج کہتے ہیں اسی لیے آپ کا تمام تردھیان کھانے کی طرف رہتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے آپ کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے جسم پھیلانے اور جسم کو قوت بخشنے والی تمام ورزشیں آپ کے لیے مفید ہوں گی۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی ورزشیں شدید نوعیت کی ہونی چاہیں جس میں جسمانی رقص اور جسم کی کراس ٹریننگ روز مرہ ورزش کا حصہ ہو۔آپ کو گلے ،گردن، ٹانسلز ، اور آواز کی نالیوں سے متعلقہ مسائل گھیرے میں لے سکتے ہیں۔


برج جوزا بائیس مئی تا اکیس جون
اس برج کے حامل افراد عموماً صحت کے مند رہتے ہیں تاہم پھر بھی آپ کو ایسی با قاعدہ ورزشوں کی ضرورت ہے جس سے آپ کے جسم کا نظام صحیح طور پر کام کر سکے آپ کے لیے گروہی ورزشیں بہتر ہیں بہرحال آکسیجن حاصل کرنے والی ورزشیں اور زمبا آپ کو تندرست و توانا رکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
برج سرطان بائیس جون تا بائیس جولائی۔
اس برج کے حامل افراد کے لیے واٹر سپورٹس بہترین ہیں لہٰذا تیراکی اور پانی سے متعلقہ دیگر ورزشیں کرنے سے آپ کا جسم تندرست و توانا رہتا ہے اور وزن میں کم ہوتی ہے۔
برج اسد تئیس جولائی تا بیس اگست
روزانہ باقاعدگی سے ورزش کر نے سے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے لہٰذا روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنا آپ کے لیے مفید ہے آپ کو کمر کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا کمر پر دھیان دیںکپل ڈانس جیسی سرگرمیاں آپ کے لیے بہترین ہیں۔
برج سنبلہ بائیس اگست تا بیس ستمبر
اگرچہ عموماً سنبلہ افراد کی صحت درست ہی رہتی ہے لیکن بعض اوقات یہ سستی کا شکار ہو جاتے ہیں اس برج کے افراد کے لیے فل باڈی ورزش پلان بہترین ہے کھیلوں میں فٹ بال کھیلنا، رقص کرنا اور دوڑ لگانا سنبلہ افراد کے لیے مفید ورزشیں ہیں۔
برج میزان اکیس ستمبر تا بائیس اکتوبر
اس برج کے خاص افراد کے لیے ہلکی پھلکی ورزشیں بہت مفید ہوتی ہیں لہٰذا ان کو ایسی ورزش اختیار کرنی چاہیے جو انہیں بہت زیادہ تھکا نہ دے لیکن اگر ایسے لوگ شدید قسم کی تربیت پر جانے کی خواہش رکھتے ہوں تو ٹریڈ مل میں چلنا یا دوڑ لگانا اس سلسلے میں ان کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
عقرب تئیس اکتوبر تا اکیس نومبر

آپ کا برج آپ کو سخت جان ظاہر کرتا ہے لہٰذا یسی ورزش کا انتخاب کیجئیے جو شدید نوعیت کی ہو عقرب افراد کے لیے مارشل آرٹ کی تربیت اور میراتھن دوڑ بہترین اور مفید ہیں۔ اگر آپ جم جاتے ہیں تو پھر کراس ٹریننگ اور فنکشنل ٹریننگ آئیڈئل ہیں۔
برج قوس بائیس نومبر اکیس دسمبر
اس برج کے حامل افراد کو صحت کے لحاظ سے تمام برجوں پر فوقیت حاصل ہے لہٰذا انہیں جسم پھیلانے والی ورزشوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے ان افراد کو کوہ پیمائی اور دوڑ لگانے کی تجویز دی جاتی ہے اگر یہ ممکن نہ ہو تو جم میں کر اس ٹریننگ اور ٹریڈ مل جیسی ورزشیں کر سکتے ہیں۔
برج جدی بائیس دسمبر تا 19 جنوری
چونکہ ان برکامسلہ ایریا ان کی ہڈیاں اور جوڑ ہوتے ہیں لہٰذا انہیں ایسی ورزشوں کا انتخاب کرنا چاہیے جن سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہوں انہیں چستی کے ساتھ چلنے اور دوڑنے کی تجویز دی جاتی ہے اس کے علاوہ سائیکل چلانے سے بھی ان کا وزن کم ہوتا ہے۔
برج دلو بیس جنوری تا اٹھارہ فروری
اگر آپ کا برج دلو ہے تو شدید نوعیت کے کھیل آپ کے لیے مفید ہیں آپ کوکھیل کود دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے جو آپ کے جسم کو پتلا دبلا رکھیں گی بہر حال آپ لمبی دوڑ بھی لگا سکتے ہیں اور وزن بھی اٹھا سکتے ہیں۔
برج حوت انیس فروری تا بیس مارچ
ان افراد کے لیے یو گا اور توازن سے متعلق ورزشیں بہترین ہوتی ہیں یہ تیراکی بھی کر سکتے ہیں جن سے ان کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیںاور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ برج حوت کے حامل لوگوں کے لیے مرابقہ بھی بہترین ہے۔


RELATED POSTS