Monday 27 October 2014

طاہر القادری بیرون ملک دورے پر روانہ

News

طاہر القادری بیرون ملک دورے پر روانہ

۔۔اپنا زیادہ وقت امریکہ میں گزاریں گےجہاں وہ اپنی جماعت کی تنظیم سازی کریں گے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بیرون ملک جانےکا اعلان کیا ہے۔
پیر کی شام لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طاہرالقادری نے بتایا کہ’ آج شب بیرون ملک جا رہا ہوں۔‘ انھوں نے بتایا کہ وہ نومبر کے وسط میں وطن لوٹیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا زیادہ وقت امریکہ میں گزاریں گے جہاں وہ اپنی جماعت کی تنظیم سازی کریں گے۔ 13 نومبر کو امریکہ سے کینیڈا جائیں گے جبکہ 16 نومبر کو پاکستان واپس لوٹیں گے ۔
یاد رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ نے 14 اگست کو لاہور سے اسلام آباد ک جانب انقلاب مارچ کا آغاز کیا تھا ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ملک کا نظام ختم کر دیں گے۔
تاہم اسلام آباد میں 60 سے زائد دن تک دھرنا دینے کے بعد سیاست میں آنے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ لاہور اور اس کے بعد دھرنے کے دوران اسلام آباد میں ہلاک ہونے والے کارکنان کے قتل کے بدلے قصاص نہیں لیں گے بلکہ قتل کا بدلہ قتل ہوگا۔
عوامی تحریک کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ حکومت سے مذاکرات تو ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔
دھرنے کے بعد عوامی تحریک پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کا آغاز کر چکی ہے تاہم محرم الحرام کے باعث طاہرالقادری نے فی الحال اس سلسلے کو بند کیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کی جانب سے دھرنا ختم کرنے پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب عوام متحرک ہوگئی ہے۔

RELATED POSTS