Tuesday 28 October 2014

بیداری میں حضورﷺ کے دیدارکا دعویدار گرفتار

News

بیداری میں حضورﷺ کے دیدارکا دعویدار گرفتار

    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ منورہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم بیداری میں دیکھنے اور آپﷺ سے دیر تک گفتگوکرنے کے دعوے دار ’فراڈیئے ‘کو سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حراست میں لیا ہے،ملزم نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کا اعتراف جرم کرلیا۔ 
    عرب میڈیا کے مطابق پولیس کے ترجمان ترکی الشلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹیوٹر‘ پر بتایا کہ روضہ رسولﷺ سے کچھ لوگوں کو ایک شخص کی تصویر اٹھائے دیکھا گیا جس کے بارے میں لوگوں نے دعویٰ کیاکہ اس نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حالت بیداری دیدار کیا ہے۔ تصویر کی روشنی میں اس شخص کی تلاش کی گئی تو وہ مل گیا۔مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اُس نے حالت بیداری میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور بات چیت کی اوراپنی جاگتی آنکھوں سے ہرطرف موجود دیکھا۔
    گرفتار شخص نے دعویٰ کیا کہ بعض زائرین بھی حضور سے ملاقات اور بات کر رہے ہیں، آنحضور ﷺکے چچا حضرت حمزہ کے مرقد کی بھی زیارت کی اور شہر انقوش سے آئی خاتون نے حضرت فاطمہ الزھراءرضی اللہ عنہا کی زیارت کی تھی۔ طویل مدت کے بعد اس کی ملاقات اس خاتون سے دوبارہ ہوئی تو اس نے بتایا کہ حضرت فاطمہ میرے ساتھ ہوتی ہیں۔
    پولیس ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی تصاویر کا ایک البم اٹھائے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عالم بیداری میں ملاقات کے دعوے دار شخص کو غلط عقائد کی ترویج کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔ دوران تفیش ملزم نے اپنی غلط بیانی کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ وہ محض لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے ایسا کرتا رہا ہے۔

    RELATED POSTS