Thursday, 30 October 2014

شاباش یونس خان، ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنا ہو گا: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

News

شاباش یونس خان، ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنا ہو گا: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے بہت شاندار کاکردگی دکھائی اور اب ان کی اوسط انضمام الحق اور جاوید میانداد سے بھی بہتر ہو گئی ہے ، میں اس شاندار کارکردگی پر یونس خان کو شاباش اور مبارکباد سے نوازتا ہوں۔ یونس خان کی طرف سے مسلسل تیسری سینچری بنانے پر میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یونس خان کو شروع سے ہی ون ڈے ٹیم میں ہونا چاہئے تھا، میں اس بات کے حق میں تھا مگر جب ان کو ون ڈے سکوڈ سے ڈراپ کیا گیا تو سب کہہ رہے تھے کہ ان کی کارکردگی مناسب نہیں ہے تو میں نے سب کا فیصلہ تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ٹیم سلیکشن میں مداخل نہیں کی مگر اب وقت آ گیا ہے کہ مداخلت کروں اور یونس خان کو ون سکواڈ میں شامل کیا جائے کیونکہ یونس خان کو ہر صورت ورلڈ کپ کھیلنا چاہئے  اور ان کی اس کارکردگی پر خصوصی تحفے کا بھی جلد اعلان کروں گا۔

    RELATED POSTS