Thursday, 30 October 2014

سعودی عرب:طلاق شرح میں اضافہ ،حیران کن وجہ سامنے آ گئی

News

سعودی عرب:طلاق شرح میں اضافہ ،حیران کن وجہ سامنے آ گئی

    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سال 2014کے دوران 34000طلاقیں ہو چکی ہیں اور یہ تعداد دنیا کے بلند ترین شرح طلاق والے ممالک کے ہم پلہ ہے ۔ ایک عرصے سے بلند شرح طلاق کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں اور اب ایک سماجی ماہر نے دعوی کیا ہے کہ ان طلاقوں کا سبب جدید الیکٹرانک آلات ہیں۔غازی الشماری نامی ماہر نے بتایا کہ مملکت میں اس سال طلاقوں کی شرح شادیوں کی شرح سے تین گنا زیادہ رہی ۔ الیکٹرانک آلات جیسا کہ کمپیوٹر اور سمارٹ فون کے علاوہ سماجی آزادی ، شریک حیات کی بے رخی اور دولہا کے خاندانوں کے مداخلت کو بھی اہم وجوہات قرار دیا گیا ۔ اخبار سبق کے مطابق الشماری نے اس مسلہ کے حل کے لیے جوڑوں کی تربیت اور سکولوں اور میڈیا میں کامیاب شادی کی تعلیم کو ضروری قرار دیا ہے 

    RELATED POSTS