Friday, 31 October 2014

چوہے کی عملے کے ساتھ آنکھ مچولی نے پرواز لیٹ کر دی

News

چوہے کی عملے کے ساتھ آنکھ مچولی نے پرواز لیٹ کر دی

    اوسلو(نیوزڈیسک)ناروے کے ہوائی اڈے پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چوہے کہ وجہ سے نیویارک جانے والی فلائیٹ کو پانچ گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔نارویجن ائیر شٹل کے ترجمان کے مطابق پائلٹوں نے جہاز میں چوہوں کی موجودگی کا انکشاف کیا جس کے بعد پرواز کو روک لیا گیا اور تمام جہاز کی تلاشی لی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ کہیں چوہوں نے کسی تار یا کیبل کو تو نہیں کتر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا شاذونادر ہوتا ہے لیکن مسافروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا زیادہ ضروری ہے۔

    RELATED POSTS