Friday, 31 October 2014

جلد پر دانے سے نجات حاصل کرنے کا درست طریقہ

News

جلد پر دانے سے نجات حاصل کرنے کا درست طریقہ

لندن(نیوزڈیسک)اکثر لوگ بالخصوص لڑکیاں جلد پر نموودار ہونے والی پھنسیو ں سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کے چکر میں اسے ہاتھوں پھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر بدنما داغ بھی نمودار ہوجاتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ڈاکٹر نے خبردارکیا ہے کہ یہ طریقہ بالکل درست نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہم ناصرف اپنی جلد کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں بلکہ چہرے پر بدنما داغ بھی بننے کا اندیشہ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے دانے کو پھوڑنے سے صحت مند جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ڈاکٹر محمت اوز نے درست طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی پھنسی کو سوئی کے ذریعہ سامنے سے مت پھوڑیں بلکہ ایسی سوئی استعمال کریں جو اسپرٹ سے دھلی ہو تاکہ اس میں جراثیم موجود نہ ہوں اور سوئی کو افقی جانب سے داخل کریں کیونکہ اس طرح صرف وہ جلد کا حصہ متاثر ہو گا جو کہ پہلے ہی بے جان ہو چکا ہے، اگر عمودی طور پر سوئی کا استعمال کیا جائے تو نقصان زیادہ ہوتا اور اردگرد کی صحت مند جلد بھی متاثر ہوتی ہے۔
گذشتہ سال یہ بات تحقیق میں سامنے آئی تھی کہ کچھ لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ بیکٹیریاہوتے ہیں۔ اگر نقصان پہنچانے والے بیکٹیریابڑھ جائیں تو دانے نمودار ہوتے ہیں۔ جبکہ یہ مسئلہ جسم کے مدافعاتی نظام میں خرابی اور وراثتی بھی ہو سکتا ہے۔

RELATED POSTS