ابوظہبی ٹیسٹ : 32سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 356رنز سے کامیابی حاصل کرکے 32سال کے بعد مشن وائٹ واش مکمل کر لیا ہے ۔
شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے 603 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسڑیلیا کی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم پاکستان کی باﺅلنگ کے وار نہ سہ سکی اور 246رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ آج جب آسٹریلیا نے دن کا آغاز کیا تو مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے جبکہ سٹیو سمتھ پاکستانی باﺅلنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی اور 238 کے مجموعے پر 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔238کے مجموعی سکور پر ہی مچل جونسن بھی بغیر کوئی رن بنائے بغیر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔آسٹریلیا کی نوویں وکٹ 245کے مجموعی سکور پر گری جب مچل سٹارک یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ 246کے مجموعی سکور پر ذوالفقار بابر کی گیند پر نیتھن لائن بغیر کوئی رن بنائے بغیر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے ۔ یہ پاکستان کی کسی بھی ٹیم کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے ۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 1982ءمیں آسٹریلیا کو 3-0سے وائٹ واش کیا تھا