Saturday, 8 November 2014

موبائل فون کو صاف کرنے کادرست اور آسان طریقہ

News

موبائل فون کو صاف کرنے کادرست اور آسان طریقہ

    لندن(نیوزڈیسک)موبائل فون شاید وہ واحد چیز ہے جو ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آفس جانا ہے تو یہ ساتھ ہوگا، اگر کسی کے گھر جانا ہے تو یہ ہماری جیب میں ہوگا، اگر کسی ہوٹل میں کھانے کا پروگرام ہے تو یہ میز پر موجود ہوگا۔غرضیکہ ہر وقت موبائل ہمارے ساتھ ہے لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ یہ جراثیم سے بھرا ہو ا ہوتا ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ موبائل پر موجو دجراثیم باتھ روم میں موجود جراثیم سے بھی زیادہ ہے۔اس بات سے پریشان مت ہوں کیونکہ ہم آپ کو موبائل کو صاف کرنے کے لئے آسان طریقہ بتائیں گے۔
    اپنے موبائل کو صاف کرنے کے لئے وینڈو کلینر، ایمونیایا دیگر سپرے کا استعمال ہر گز مت کریں بلکہ شفاف پانی میں الکوحل کے دو یا تین قطرے ڈال کر فون کو صاف کریں۔ اگر آپ کے موبائل میں ’کی پیڈ‘اور پلاسٹک کے دیگر حصے ہیں تو  روئی یا انتہائی صاف نرم کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے موبائل کو صاف کریں۔ یاد رکھیں کہ کسی بھی دھات کو اس محلول سے صاف کرنے کی کوشش مت کریں کیونکہ اس طرح موبائل کا رنگ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اپنے موبائل کے کوور کو بھی اسی محلول سے صاف کریں۔

    RELATED POSTS