ہر پریشانی سے پریشان نہ ہوں
آدم گوپنک کئی سالوں سے اپنی پریشانیوں کے حل تلاش کر رہے ہیں۔
لندن اور پیرس میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اس ہفتے میں نیویارک پہنچا اور پورے شہر کو ایبولا کی وبا کے بارے میں گھبراہٹ میں پایا۔
اب ایبولا ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں یقیناً پریشان ہونا جواز بنتا ہے۔ یہ ایک خوفناک اور انتہائی متعدی مہلک بیماری ہے۔ میری پریشانیوں کی فہرست میں یہ ایک بڑی فکر ہے کیونکہ میری دیگر پریشانیاں اس سے کم اہم ہیں، مثلا کیا چیلسی کے ڈیاگو کوسٹا مانچسٹر یونائیٹڈ میں کھیلنے کے لیے فٹ ہیں یا نہیں۔
انتہائی قسم کی بے چینی نیو یارک کی شناخت سمجھی جاتی ہے اور بلا وجہ کی اداسی پیرس کی پہچان۔
ایک طویل عرصے کے بعد مجھے بڑھتی ہوئی بے چینی کے کئی قسم کے حل ملے ہیں، جو میں آپ کو بتاؤں گا۔
جدید لوگوں کوچار مختلف قسم کی بےچینیاں ہیں اور ہر بے چینی اپنی تشخیص کے ساتھ آتی ہیں۔ ان فکروں کو ہم تباہ کن بے چینی، دائمی پریشانی، بیرونی اثرات کی وجہ سے پریشانی اور وجود کی پریشانی کے نام دے سکتے ہیں۔ آئیے انہیں ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں۔
