Sunday, 9 November 2014

ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی محتاط بیٹنگ

کھانے کے وقفے پر احمد شہزاد 40 اور محمد حفیظ 45 رنز پر کھیل رہے ہیں


News

ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی محتاط بیٹنگ



ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 85 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آعاز کیا۔
دونوں کھلاڑوں نے محتاط بیٹنگ کی۔ کھانے کے وقفے پر احمد شہزاد 40 اور محمد حفیظ 45 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ میچ، دو ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہی ٹیم رکھی ہے جس نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
اتوار کو مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق نے تواتر سے تیسرا ٹاس جیتا ہے اور ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے کسی اور ملک میں پاکستان کو آخری بار 1996 میں لاہور میں شکست دی تھی۔
اسی میدان میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین سو چھپن رنز سے شکست دی تھی جو اس کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی کامیابی بھی ہے۔
مصباح الحق اگر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ پندرہ کامیابیوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان بن جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم اگر تین صفر سے بھی یہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تب بھی وہ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہی رہے گی البتہ اس کے اور نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کےدرمیان پوائنٹس کا فرق کم ہوجائے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم جو اس وقت عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے سیریز جیتنے کی صورت میں اپنی رینکنگ بہتر کرسکے گی اور پاکستان کی رینکنگ متاثر ہوگی۔

RELATED POSTS