Monday, 3 November 2014

امریکہ نے واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کردی

News

امریکہ نے واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کردی

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے واہگہ بارڈر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سانحہ واہگہ بارڈر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تفتیش میں معاونت کی پیش کش کی اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور حملے سے واضح ہو گیا کہ دہشت گردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،امریکہ دہشت گردی کے اس واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

    RELATED POSTS