Friday, 21 November 2014

سونے کی سمگلنگ کا انوکھا ترین طریقہ بے نقاب

News

سونے کی سمگلنگ کا انوکھا ترین طریقہ بے نقاب

    نیودہلی (نیوز ڈیسک) سمگلروں کی ذہانت کا نئے سے نیا نمونہ آئے روز منظر عام پر آتا رہتا ہے لیکن بھارت میں پکڑے گئے دو سمگلروں کا منصوبہ اس قدر چالاکی پر مبنی تھا کہ سیکیورٹی اور کسٹم حکام بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ اہلکاروں نے دو افراد کو سامان لے جانے والی ٹرالی کے ساتھ کچھ چھیڑ خانی کرتے دیکھا تو ان کی تفتیش شروع کردی جس میں انکشاف ہوا کہ وہ ایک عجیب و غریب طریقے سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
    سونا اصلی ہے یا نقلی ؟ معلوم کرنے کے آسان طریقے 
    دبئی سے آنے والے ان افراد نے بتایا کہ انہوں نے سونے کو اہلکاروں کی نظروں سے بچانے کے لئے اسے ٹرالی پر لگی اس پٹی کی شکل میں بنایا تھا جس پر مسافروں کیلئے ہدایات لکھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کمال مہارت سے بالکل اصل پٹی جیسی سونے کی پٹی بنائی جس پر ایئرپورٹ کی ٹرالی کی طرح ہی ہدایات بھی لکھی تھیں، تصاویر بنی تھیں اور رنگ پر بھی شک نہیں کیا جاسکتا تھا۔
    اگر اسے نصب کرنے کی کوشش میں وہ اہلکاروں کی نظر میں نہ آتے تو بآسانی 40 لاکھ بھارتی روپے کا سونا سمگل کرچکے ہوتے۔

    RELATED POSTS