Saturday, 1 November 2014

زیادہ بچوں کا انوکھافائدہ سائنس نے بتا دیا

News

زیادہ بچوں کا انوکھافائدہ سائنس نے بتا دیا

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ بچے اللہ کی نعمت ہیں اور حال ہی میں کئے گئے سروے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ امریکہ میں کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جن کے بچے ہوتے ہیں وہ زیادہ دل لگا کر دفتری کام کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے امکانات ان لوگوں سے زیادہ ہوتے ہیں جن کے کوئی بچے نہ ہوں۔ اسی طرح سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن والدین کے زیادہ بچے ہوں وہ زیادہ محنت کرتے ہیں۔
امریکی ریاست میسوری میں کئے گئے سروے میں10,000مرد او خواتین سے سروے کیا گیا اور یہ نتائج سامنے آئے کہ جن خواتین کے ایک سے زیادہ بچے ہوں وہ زندگی میں انتہائی کامیاب رہتی ہیں جبکہ ایک بچے والی خواتین نسبتاً کم جبکہ بغیر بچے والی خواتین کو ئی خاص کامیاب نہیں ہوتیں تاہم مردوں کے لئے یہ نتائج ہلکے سے مختلف تھے اور یہ علم ہوا کہ جن مردوں کے ایک سے زیادہ بچے ہوں وہ ان مردوں سے زیادہ کامیاب رہتے ہیں جن کا ایک یا کوئی بچہ نہ ہو۔

RELATED POSTS