Monday, 3 November 2014

لیموں اور مالٹے کے چھلکوں کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

News

لیموں اور مالٹے کے چھلکوں کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے ترشہ پھل مثلاً لیموں اورمالٹوں کا رس تو کافی استعمال کیا ہوگالیکن آج ہم آپ کو ان پھلوں کے چھلکوں کے فوائد بتاتے ہیں۔
-1 اگر نہانے کے دوران آپ لیموں کے چھلکوں کو پانی میں شامل کرلیں تو آپ کے بالوں اور جسم سے بہت خوشبو آئے گی۔
-2 اگر آپ پینے کے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال کر فریج میں رکھ دیں تو فریج میں سے خوشبو آئے گی اور پانی کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔
-3 اگر آپ لیموں اور مالٹے کے چھلکے کو ساشے میں ڈال کر الماری میں رکھیں تو کپڑوں میں سے بہت دلفریب خوشبو آئے گی۔
-4 اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو چبائیں تو آپ کی سانسوں سے خوشبو آئے گی۔
-5 لیموں یا مالٹے کے چھلکے کو پانی کے برتن میں ڈال کر رکھنے سے کمرہ خوشگوار خوشبوسے مہک اٹھے گا۔
-6 اگر آپ لیموں کے چھلکوں کو سکھا کر اسے مرغ روسٹ کرنے کے دوران اوپر ڈالیں تو ذائقہ خوشگوار اورلذیذ ہوجائے گا۔

RELATED POSTS