وہ مرد جس نے بیوی کے خوف سے پورا علاقہ پانی میں ڈبو دیا
شکاگو(نیوزڈیسک)آپ نے اکثرسنا ہوگا کہ بیوی کے ڈر سے شوہر گھر آتے ہوئے گھبراتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے انسان کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنی بیوی کے خوف سے پورے کا پورا شہر ہی سیلاب کی نظر کروادیا۔
یہ بات 1993ءکے اوائل کی ہے جب جیمز رابرٹ سکاٹ نامی شخص کو امریکی عدالت میں پیش کیا گیا، اس پر الزام تھا کہ اس نے دریائے میسوری کا کنارہ جان بوجھ کر توڑا اورنتیجہ کے طور پر شہر کیونسی کا 14ہزار ایکڑ سے زائد کا علاقہ سیلاب کی نظر ہوگیا۔ پولیس اور تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا کہ جیمز نے اس بات کا اعتراف اپنے چند دوستوں کے ساتھ کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی ’سوزی‘کو شہر سے دور رکھنا چاہتا تھا تا کہ وہ اپنی عیاشی کر سکے اور اس لئے اس نے دریا کا بند توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 1993ءجولائی کے وسط تک دریائے میسوری میں پانی کے بہاﺅ میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہواتھا بلکہ ماہرین ارضیات کی رپورٹ کے مطابق اس کے بہاﺅ میں ڈیڑھ فٹ کی کمی ہوئی ہے لیکن اچانک ایک رات دریا کے کنارے کی پٹی بغیر کسی وجہ کے ٹوٹ گئی اور پانی علاقے میں داخل ہوگیا۔ حکام کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی تھی کہ جب تمام چیزیں معمول کے مطابق ہیں تو پھر ایک دم ایسا کیاہوا کہ بند ہی ٹوٹ گیا۔ جس جگہ بند ٹوٹا تھا،سکاٹ بھی اسی کے قریب پایا گیا تھا۔