دنیا کی سیر کا مفت ٹکٹ دینے کےلئے کینیڈین شہری کو ’مخصوص‘نام والے ہمسفر کی تلاش
اوٹاوا (نیوز ڈیسک) محبوبہ کی اچانک بے وفائی نے ایک کینڈین عاشق کو اچانک سخی بنا دیا اور اب وہ کسی بھی ایسی لڑکی کو اپنے ساتھ دنیا کی سیر کیلئے مفت لے جانے کیلئے تیار ہے جو اس کی سابقہ محبوبہ کی ہم نام ہو۔
جورڈن اکسانی کا تعلق ٹورنٹو شہر سے ہے اور وہ ایک عرصے سے اپنی محبوبہ الزبتھ گیلگر کے ساتھ رومانوی زندگی گزار رہا تھا۔ حال ہی میں دونوں نے دنیا کے مشہور شہروں کی سیر کا پروگرام بنایا اور 28 سالہ جورڈن نے دونوں کیلئے ٹکٹ خرید لیا۔ اٹھارہ روزہ تفریحی دورے کا آغاز 21 دسمبر سے ہونا طے پایا تھا لیکن بدقسمتی سے الزبتھ کے دل میں جانے کیا بات آئی کہ اس نے اچانک رخ بدلتے ہوئے جورڈن سے تعلق ہی ختم کر دیا۔ دل شکستہ عاشق نے مختصر افسوس کے بعد اچانک ایک دلچسپ فیصلہ کیا۔ اس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر ایک اشتہار دے دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ اس نے اپنے ساتھ اپنی محبوبہ الزبتھ گیلگر کا ٹکٹ خریدا تھا اور اب وہ اس کے ساتھ نہ ہو گی لہٰذا کوئی بھی مہذب، خوش مزاج اور شریف لڑکی جس کا نام الزبتھ گیلگر ہو اور تعلق کینیڈا سے ہو وہ اس کے ساتھ دنیا کی سیر کیلئے مفت جا سکتی ہے۔ یہ دورہ نیویارک، ملان، پراگ، پیرس، بنکاک، نیو دہلی اور ٹورنٹو کے 18 روزہ سفر پر مشتمل ہو گا۔ جورڈن کا کہنا ہے کہ وہ بدلے میں کچھ نہیں چاہتا، اب تک درجنوں لڑکیاں اس کے ساتھ رابطہ کر چکی ہیں اور بہترین ہمسفر کییلئے اس کا غور حوض تاحال جاری ہے۔