Saturday, 8 November 2014

پانی کی بوتل پر بت کی تصویر نے ملائشیا میں کہرام مچا دیا

News

پانی کی بوتل پر بت کی تصویر نے ملائشیا میں کہرام مچا دیا

    کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا میں مزل واٹر بنانے والی ایک کمپنی نے اپنی بوتلوں پر "حلال"خوراک کے نشان کے ساتھ ہی ہندو مذہب کے ایک دیوتا کی تصویر بھی بنادی جس پر عوام میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے۔مسلمان صارفین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم "مسلم کنزیومرایسوسی ایشن "آف ملائشیا کے سربراہ داتک ناظم کا کہنا ہے کہ "حلال"کے لفظ کے ساتھ ہندومت کے دیوتا کی تصویر لگانا نہایت افسوسناک حرکت ہے اور اس کی وجہ سے مسلمان صارفین کے لئے نہ صرف ابہام پیدا ہوا ہے بلکہ ان کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے Chuan Sinنامی کمپنی کے منرل واٹر کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حرکت کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

    RELATED POSTS