یونس خان کو ”مین آف دی سیریز “ایوارڈ مل گیا
ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ بلے باز یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زنر کے انبار لگانے کا صلہ مل گیا ہے ۔سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 156کی اوسط سے 468رنز بنانے کے عوض ”مین آف دی سیریز “کا ایوارڈ مل گیا ہے ۔ اس سے قبل دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندا ر سنچریاں بنانے پر یونس خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ۔