فیسبک پر مقبول ہونے کے چکر میں بھارتی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
نئی دہلی(نیوزڈیسک)فیس بک کی لت نے نوجوانوں کو مکمل طور پر جکڑرکھا ہے اور زیادہ سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے وہ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک 13سالہ بھارتی کیٹن پوڈار کے ساتھ ہوا جو ٹرین کے اوپر کھڑا ہو کر’سیلفی‘ بنا رہا تھا لیکن اس کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
فیس بک ہر سیکنڈ میں 40ہزار روپے کماتا ہے،جاننے کے لئے کلک کریں
پولیس کے مطابق رائے پور کے نواحی علاقے میں یہ دلخراش واقع پیش آیا جس میں نویں جماعت کا طالب علم کیٹن اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ اسل پور سب سٹیشن گیا ہوا تھا ۔ اس کے دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ سے کچھ دیر پہلے کیٹن نے مال گاڑی میں کئی تصاویر اتاریں اور انہیں فیس بک پر اپ لوڈ کیا جسے اس کے فیس بک کے دوستوں نے بہت پسند کیا۔ اس بات پر وہ جوش میں آگیا اور اگلی تصویر بنوانے کے لئے مال گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور پوز بنانے کے لئے جیسے ہی اپنے ہاتھ بلند کئے ، اس کے ہاتھ ٹرین کے اوپر واقعہ بجلی کی تاروں کو چھو گئے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ واقعہ دیکھ کر اتنے خوفزدہ ہوگئے کہ بغیر کسی کو بتائے اپنے اپنے گھروں کو بھاگ گئے۔ رات گئے تک جب کیٹن گھر نہ آیا تو اس کے گھر والوں نے تلاش شروع کی اور بالاآخر اس المناک واقع کا علم ہوا۔پولیس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے