Sunday, 2 November 2014

خواتین کو کس طرح کے مرد پسند آتے ہیں، سائنس نے بتادیا

News

خواتین کو کس طرح کے مرد پسند آتے ہیں، سائنس نے بتادیا


نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ چند افراد خواتین سے دوستی کرنے میں فوراً کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر مردوں کو اس کام میں خاصی دشواری پیش آتی ہے۔ سائنسی تحقیقات کے مطابق کہ خواتین قدری طور پر خاص صفات کے مالک مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں اور ان کی ترجیحات نسل در نسل وہی رہتی ہیں۔
آسٹریا میں تحقیق کاروں نے انکشاف کیا کہ خواتین غیر شعوری طور پر کسی مرد کے بارے میں اس کی گاڑی دیکھ کر خیالات تبدیل کرلیتی ہیں، خواتین کو طاقتور مرد پسند ہوتے ہیں لہٰذا میٹنگ یا سپورٹس کار جیسی کاروں کے مالک افراد خواتین کو پسند آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، سکاٹ لینڈ کی ’یونیورسٹی آف ابردین‘ کی ڈاکٹر ’لیزا دلبروئین‘ کا کہنا ہے کہ جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں، وہ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کرسکتی لہٰذا انہیں قدرتی طور پر وہ مرد پسند آتے ہیں جو اس کے اہل ہوں۔
سلوواکیہ کی ”ٹرناوا یونیورسٹی“ کے ڈاکٹر ”پاول پروکوپ“ کا کہنا ہے کہ خواتین کو مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں جن کے جسم پر کم بال ہوں، البتہ چہرے کے بالوں کی پسندیدگی کے بارے میں جغرافیہ اور کلچر اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم عمومی طور پر خواتین ان مردوں کو پسند کرتی ہیں جن کے چہرے پر بال زیادہ ہوں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ غیر شعوری طور پر وہ داڑھی والے مردوں کو بہتر باپ بننے کی صلاحیت کا حامل سمجھتی ہیں۔
برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین گہری آواز والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں، اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ بھاری اور گہری آواز کو مردانگی کی نشانی سمجھا جاتا ہے، اس طرح ”میڈیکل ڈیلی“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد اپنے آپ کو حد سے زیادہ اچھا ظاہر کرتے ہیں اور فوراً دوستی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، خواتین ان کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوجاتی ہیں۔
’میڈیکل ڈیلی‘ کے مطابق 2008ءمیں 382 کالج طالبات پر کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف 4 فیصد کے ان سے چھوٹے قد کے مردوں سے تعلقات ہیں، لہذا کہا جاسکتا ہے کہ خواتین کو دراز قد مرد زیادہ پسند ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی میں سوشالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ”پیپرشواڈز“ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کو دراز قد مرد اس لئے پسند آتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ان کی حفاظت کے اہل ہیں

RELATED POSTS