آن لائن محبت میں توقعات پوری نہ ہونے پرخوفناک قدم اٹھا لیا
بوسٹن (نیوز ڈیسک) آج کل ہمارے نوجوان انٹرنیٹ پر کثرت سے وقت صرف کرتے ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ آن لائن دوستی اور محبت کی تلاش ہے۔ یہ کام وقت کے ضیاع کے علاوہ انتہائی خطرناک بھی ہے اور ایک امریکہ خاتون کے ساتھ اس مصنوعی دوستی کے نتیجہ میں پیش آنے والا حادثہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ریاست کنٹیکی کی پولیس کے مطابق خاتون نے انٹرنیٹ پر ایک 33 سالہ مرد کانیلئیس جیفرسن سے دوستی کر رکھی تھی اور چند روز قبل انہوں نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ جب خاتون طے شدہ جگہ پر پہنچی تو ملاقات اس کی امیدوں سے بہت مختلف ثابت ہوئی۔ کارنیلئیس اس بات پر غیر مطمئن تھا کہ وہ اپنے پروفائل میں دکھائی گئی تصویر جیسی خوبصورت نہ تھی اور بالآخر اس نے اشتعال میں آ کر خاتون کا گلا دبا دیا۔ اخبار ”میٹرو“ کے مطابق دونوں کی دوستی انٹرنیٹ پر ایک عرصہ سے چل رہی تھی اور مجرم خود کو بہت مہذب اور بااخلاق ظاہر کرتا رہا تھا۔ لارل کاﺅنٹی کی پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے