Tuesday, 4 November 2014

برطانوی خاتون بھاگنے کا انوکھا ریکارڈ بنانے کی تیاری میں

News

برطانوی خاتون بھاگنے کا انوکھا ریکارڈ بنانے کی تیاری میں

    لندن(نیوزڈیسک)لندن میراتھن میں ہر سال ہزاروں لو گ بھاگتے ہیں اور ان میں سے متعدد لوگ نت نئے ریکارڈ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون انتہائی انوکھا ریکارڈ قائم کرکے ‘’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ“میں اپنا نام شامل کروانا چاہتی ہے۔ سٹیفورڈ شہر کی 37سالہ نٹالی ایکرٹ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ انچ کی ہیل میں لندن میراتھن میں حصہ کے گی اور اس سے وہ پانچ ہزار پاﺅنڈ اکٹھے کرنا چاہتی ہے۔ نٹالی جس کے پانچ بچے ہیں کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹریننگ کے دوران وہ ہفتے میں دو دن اونچی ایڑھی والی جوتی پہن کر بھاگتی ہے اور تین دن باکسنگ کی پریکٹس کرتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ہر وقت ہیل پہنے رکھتی ہے اور اس کی دوستیں  اس بات پر ہنستی بھی ہیں لیکن اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ پریکٹس کرنے کے لئے انہی  جوتوں میں بھاگتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اس کے پاس پریکٹس کے لئے25ہفتے ہیں اور وہ اس تمام وقت میں ہیل ہی پہن کر دوڑ لگاتی رہے گی  تا کہ میراتھن کے دن کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ ہیل میں بھاگنے کی وجہ بتاتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کو دمے کا مسئلہ درپیش ہے اور اسے علم ہے کہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے اور اگر وہ اس طرح بھاگ کر بڑے سپانسرز کو متوجہ کر لیتی ہے تو با آسانی اچھی رقم اکٹھی ہو جائے گی جو وہ دمے کے مریضوں کے لئے وقف کر دےگی۔

      RELATED POSTS