Wednesday, 26 November 2014

انسانی گیس کو خوشبو دار بنانے کا تجربہ کامیاب

News
پیرس(نیوزڈیسک)انسانی جسم سے بدبودار ہوا کا اخراج ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس کا سامنا انسان زمانہ قدیم سے کرتا چلا آرہا ہے اور اس مسئلے پر بہت غور و حوض کے بعد بھی بے بسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آسکا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کرسچئین پوئنشیول نے بھی بنی نوع انسان کے اس پریشان کن مسئلے کے حل کے لئے تحقیق کا آغاز کیا اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حل دریافت ہوچکا ہے اور اب انسان ناگوار بو کی بجائے چاکلیٹ اور پھولوں کی خوشبو خارج کیا کریں گے۔انہوں نے طویل تحقیق کے بعد ایک گولی تیار کرلی ہے جو نہ صرف نظام انہضام کو بہتر بنائے گی بلکہ اسے کھانے والے بے فکر ہوکر بھری محفل میں طبیعت ہلکی کر سکیں گے۔

RELATED POSTS