کن خواتین کے بچے زیادہ روتے ہیں؟ سائنس نے بتادیا
لندن(نیوز ڈیسک)ایک تحقیق کے مطابق ایسی مائیں جو قبل از حمل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا شکار رہی ہوں ان کے بچوں میں رونے کا دورانیہ ان ماﺅں کی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے، جو دوران عمل خوش رہی ہوں ایسی عورتیں جو دُکھ درد پریشانی یا کسی خوف کا شکار تھی اور اس دوران وہ حاملہ ہو گئیں تو ان کے بچے لمبے عرصے تک روتے رہتے ہیں۔ ماں کی پریشانی کس طرح بچے کے رونے پر منتہج ہوتی ہے اس بات کا تو صحیح پتا نہیں چل سکا لیکن محققین کا کہنا ہے کہ جو مائیں تشویش کا شکار رہی ہوں تو ان کا مسلسل پریشان رہنے کا انداز ہونے والے بچے پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ روتا رہتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کا زیادہ رونا دورانِ حمل ماں میں سٹریس ہارمونز کی پیداوار کی وجہ سے ہوتا ہے جو پلینیٹا میں داخل ہو کر بچے کی ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہر امراض زچہ ڈاکٹر کلیر بیلے کا کہنا ہے کہ مائیں دوران حمل جب مائیں ہونے والے بچے کے متعلق پریشان ہوتی ہیں تو بچے کی پیدائش کے وقت ایسی مائیں بہت جلد منفی اور تکلیف دہ ذہنی کیفیت میں مبتلا ہو جاتی ہیں، جن سے ان کے جسم میں سٹریس ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جو بچے کی ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں