Saturday, 29 November 2014

امریکی گلوکارہ کی اسلامی شعائر کی تضحیک ، مسلمان سراپا احتجاج

News

امریکی گلوکارہ کی اسلامی شعائر کی تضحیک ، مسلمان سراپا احتجاج

    (تصویر ایڈٹ کی گئی )
    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) اسلامی شعائر کے خلاف تعصب کا اظہار تو مغرب نے شعار بنارکھا ہے لیکن اب ان کی توہین کا نیا انداز اختیار کرلیا گیا ہے۔ مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنی نئی ویڈیو میں حجاب جیسی پاکیزگی اور پردے کی علامت کو فحاشی اور بے حیائی کی علامت کے طور پر متعارف کروانے کی ناپاک کوشش کی ہے۔
    گلوکارہ نے اپنے انتہائی فحش رقص اور نیم برہنہ جسم کے ساتھ حجاب پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اسے انٹرنیٹ پر عام کردیا۔ اس سے پہلے متعدد مغربی ممالک میں حجاب پہننے والی مسلمان خواتین پر پے درپے حملے ہوچکے ہیں اور اب اس توہین آمیز واقعے نے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑادی ہے۔انٹرنیٹ پر مسلمان صارفین کے علاوہ خود مغربی ممالک کے شہریوں نے بھی اس حرکت کی مذمت کی ہے اور گلوکارہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس توہین آمیز ویڈیو کو واپس لے۔

    RELATED POSTS