News
شیر کی خالہ کرائے پر دستیاب
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)بلی کے ننھے بچے نرمی ، ملائت ، معصومیت اور خوبصورتی کا حسین نمونہ ہوتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہی گود میں اٹھالینے کو جی چاہتاہے لیکن ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے گھبرا کر ہم میں سے اکثر انہیں گھر میں پال نہیں سکتے ۔امریکی کمپنی یوبر(Uber)نے اسی مشکل کو مد نظر رکھتے ہوئے قلیل فیس کے بدلے 15منٹ کے لیے بلی کے بچے کرائے پر دینے کی سروس کا آغاز کر دیا ہے یہ کمپنی سینکڑوں شہروں میں ٹیکسی کی سروس فراہم کرتی ہے اور اپنی اسی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کسی بھی صارف کو بلی کو بچہ پہنچا سکتی ہے ۔ جب بھی آپ کا دل ننھے منے جانور سے کھیلنے کو چاہ رہا ہو آپ اپنے سمارٹ فون پر یوبرایپ کے ذریعے آرڈر کر سکتے ہیں اور کچھ وقت میں ایک پیارا سا بلونگڑا آپکی بانہوں میں ہو گاْ۔کمپنی ہر سال نیشنل کیٹ ڈے پر اس سروس کا خصوصی طور پر اہتمام کرتی ہے اوراس سال یہ سروس دنیا کے کئی بڑے شہروں میں فراہم کی گئی جہاں لوگوں کو15منٹ کی تفریح کے لیے بلی کے بچے ان کے گھروں اور دفاتر میں پہنچائے گئے ۔یوبر کا عزم ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سروس کو زیادہ سے زیادہ ممالک میں پھیلایا جائے۔بلی کے ننھے بچے کے ساتھ 15منٹ کی تفریح کی فیس 30ڈالر (تقریباً 3000ہزار پاکستانی روپے )ہے