News
انسانی گڑیا کو لہو لہان کر دیا گیا
کیف ( نیوز ڈیسک ) یوکرین کی نوجوان ماڈل ولیریا لوکیا نووا باربی ڈول سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے دنیا بھر مین شہرت رکھتی ہیں لیکن دو غنڈوں نے ان پر وحشیانہ حملہ کر کے ان کے گڑیا جیسے جسم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے تاکہ ان کی باربی ڈول کی شناخت چھینی جا سکے۔
28 سالہ ولیریا کا جسم اور خدوخال باربی گڑیا سے اس قدر مشابہت رکھتے ہیں کہ اکثر دیکھنے والے انہیں واقعی انسانی سائز کی گڑیا سمجھ لیتے ہیں۔ان کی شکل و صورت عام لڑکیوں کی نسبت اتنی منفرد ہے کہ بعض لوگوں نے حسد کی وجہ سے ان کے اس روپ کو قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔ولیریا نے بتایا کہ انہیں دو سال سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔
وہ خریداری کر کے اپنے گھر واپس آ رہی تھیں اور اندر داخل ہونے ہی والی تھیں کہ دو غنڈوں نے ان پر حملہ کر دیا اور سر اور چہرے پر گہرے زخم لگائے۔ان کا گلا دبانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن ایک ہمسائی کے باہر نکلنے پر غنڈے بھاگ گئے۔
ولیریا کی حالت اب کافی بہتر ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے ہلکے پھلکے جسم سے خوش نہیں ہیں اور ان کا جی چاہتا ہے کہ ان کا جسم بھرا بھرا ہو۔