Monday, 3 November 2014

واہگہ بارڈر پر پریڈ تقریب، ہزاروں شہریوں کی شرکت، فضاءنعروں سے گونج اٹھی

News

واہگہ بارڈر پر پریڈ تقریب، ہزاروں شہریوں کی شرکت، فضاءنعروں سے گونج اٹھی

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ بھی پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد آج پریڈ دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ پریڈ گراﺅنڈ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شہری پریڈ دیکھنے کیلئے آئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز اور ایس پی سی آئی اے بھی شریک ہوئے ہیں۔ پریڈ کے دوران شرکاءکی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعر ے لگائے گئے اور واہگہ کی فضاءپاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پریڈ کی تقریب کے بعد خودکش حملے میں50 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    RELATED POSTS