ایک صفت جو آپ کی تنخواہ بڑھوادے گی
برلن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو یہ شکوہ ہے کہ آپ کی تنخواہ بہت کم ہے یا ایک عرصے سے اس میں اضافہ نہیں ہورہا تو ایک تازہ تحقیق کے مطابق آپ کو دوسروں کے جذبات سمجھنے اور ان سے تعاون کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تنخواہ میں اضافہ خود بخود ہوجائے گا۔ اس بات کا انکشاف جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کی ایک تحقیق میں ہوا ہے۔
پروفیسر گیر ہارڈ بکل نے تحقیق کیلئے 142 افراد کا انتخاب کیا اور انہیں مختلف تاثرات جیسے کہ خوشی، غم، غصہ اور جوش جیسے تاثرات والی تصاویر دکھائیں۔ اوسطاً 77 فیصد لوگ درست طور پر ان تاثرات کو پہچان سکے۔ جن لوگوں کے جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت 87 فیصد تھی ان کی تنخواہ اوسط افراد سے زیادہ نکلی اور اسی طرح جو لوگ 90 فیصد درست پہچان کر سکے ان کی تنخواہ غیر معمولی حد تک زیادہ تھی۔ جن لوگوں میں جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت 60 فیصد سے کم تھی ان کی تنخواہ یا تو بہت کم تھی یا ایک عرصے سے اس میں اضافہ نہیں ہورہا تھا۔
جو لوگ دوسروں میں خوشی، غم، پریشانی اور خوف جیسے جذبات کو بہتر طور پر پہچان اور سمجھ سکتے ہیں وہ زیادہ خیال رکھنے والے اور تعاون کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور ان کے ساتھی اور افسران ان کے بارے میں بہت اچھی رائے رکھتے ہیں اور یہی بات ان کی بہتر اور اچھی تنخواہ کا باعث بنتی ہے