تحریک انصاف نے لاہور میں 16 مقامات پر احتجاج کا اعلان کر دیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے د ی جانے والی 15 دسمبر کو احتجاج کی کال کے بعد تحریک انصاف نے کارکنان کو لاہور کے 16 مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعدشاہدرہ ،بھاٹی چوک،شاہ عالم،سرکلر روڈ،بھٹہ چوک،لبرٹی مارکیٹ،بھیکےوال موڑ،پی ایم جی چوک ، بابو صابو، جی ٹی روڈ ، مال روڈ، شالامار ، مغل پورہ چوک ، اکبر چوک ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوڑے پل ، مزنگ چونگی پر کارکنان کو جمع ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 6 مقامات کا دورہ کریں گے۔
