آئی پیڈ خراب، داعش کا فرانسیسی جنگجو بور، واپس آنے کا فیصلہ
پیرس (ویب ڈیسک) شام کے شہر حلب میں موجودداعش کا فرانسیسی جنگجو اپنا آئی پیڈ خراب ہونے پر بوریت کا شکار ہو گیااس لیے اس نے واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ فرانسیسی اخبار لی" فگارو" کی رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اپنے دوست کو خط لکھا کہ وہ پابندیوں اور غیر آرام دہ ماحول کی وجہ سے واپس فرانس آنے کا سوچ رہا ہے۔ وہ حلب شہر میں لاشیں اٹھانے اور اسلحہ صاف کرنے جیسے کاموں سے تنگ آ گیا ہے اور سردی بھی بڑھ رہی ہے جبکہ کمانڈر اسے اگلے محاذ پر بھیجنا چاہتے ہیں لیکن وہ لڑنا نہیںچاہتا۔
واضح رہے کہ فرانس کے چار سو سے زائد شہری داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے چار سو سے زائد شہری داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔