Thursday, 11 December 2014

امریکہ نے بدنام زمانہ بگرام جیل بند کردی

News

امریکہ نے بدنام زمانہ بگرام جیل بند کردی

 امریکہ نے افغانستان میں موجود بدنام زمانہ بگرام جیل بند کردی ہے جس کی تصدیق امریکی محکمہ دفاع نے بھی کردی ہے اور اعلان کیاہے کہ اب امریکہ کے پاس کوئی قیدی نہیں ۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے بگرام جیل میں زیر حراست آخری 3 قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے کر کے بدنام زمانہ حراستی مرکز بند کر دیا ہے، 2 قیدیوں کا تعلق تیونس سے ہے جس میں سے ایک رہدہ النجار کو 2002ءمیں حراست میں لیا گیا تھا اورشبہ تھا کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔
یادرہے کہ بگرام جیل کی بندش کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب امریکی سینٹ کی سی آئی اے کی سفاکانہ تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی اوراُس میں بھی بگرام جیل کا ذکر موجود تھاجہاں قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد کیاجاتارہا۔

RELATED POSTS