دنیا کی مشہور میسجنگ سافٹ وئیر واٹس ایپ بہت جلد صارفین کے لئے ان کے کمپیوٹر پر بھی دستیاب ہوگی۔ گو کہ کمپنی نے ابھی اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ سروس شروع ہونے کا امکان ہے۔ واٹس ایپ کی مخالف کمپنی ’ٹیلی گرام ‘کے بانی پیول ڈریو کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ واٹس ایپ اس سلسلے میں کام کر چکا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کی دیگر کمپنیاں مثلاً وائبر، لائین ، ٹیلی گرام اور دیگر کے سافٹ وئیر کمپیوٹر پر چل جاتے ہیں لیکن واٹس ایپ صرف موبائل پر ہی میسر ہے۔
