Monday, 15 December 2014

شاپنگ کے دوران صارفین فضول خرچی پر کیوں مجبور ہوجاتے ہیں ؟انتہائی دلچسپ تحقیق

News

شاپنگ کے دوران صارفین فضول خرچی پر کیوں مجبور ہوجاتے ہیں ؟انتہائی دلچسپ تحقیق

دکاندارں کی زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ آپ دل کھول کر خریداری کریں اور منہ مانگے دام ادا کریں۔ اس مقصدکیلئے وہ صرف اپنے مال کی کوالٹی پر ہی توجہ نہیں دیتے بلکہ اپنی دکانوں میں ایسے رنگوں اور خوشبوﺅں کا استعمال کرتے ہیں کہ جو آپ کی نفسیات پر اثر انداز ہوکر آپ کو زیادہ خریداری پر مائل کرتی ہیں۔
ایک تازہ کاروباری اور مارکیٹنگ تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ کسٹمر کے رویے کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والی چیز اشیاءاور خریداری کی جگہ پر استعمال کئے گئے رنگ ہیں۔ خریداری کی طلب بڑھانے کیلئے سرخ رنگ سب سے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس کے زیر اثر ہم بغیر سوچے سمجھے بھاری رقم خرچ کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں۔ اس طرح جن چیزوں کو میٹھا ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ ان کا رنگ بھی عموماً سرخ رکھا جاتا ہے جبکہ کھٹی چیزوں کیلئے سبز، کڑوی کیلئے نیلا اور مصلاحہ دار چیزوں کیلئے پیلے رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب ہمارے اردگرد یہ رنگ موجود ہوتے ہیں تو ہم اشیاءکی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں اور نہ چاہنے کے باوجود بھاری خریداری کرتے ہیں۔ اسی طرح اچھی خوشبو کی موجودگی میں بھی گاہک تقریباً 1000 روپے تک زیادہ خرچ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ریسٹورنٹ میں لوگوں کو زیادہ کھانا کھلانے کیلئے تیز میوزک چلایا جاتا ہے جبکہ شاپنگ مال میں دھیما میوزک چلایا جاتا ہے تاکہ لوگ آرام کے ساتھ زیادہ وقت خریداری میں گزاریں اور زیادہ سے زیادہ اشیاءخریدیں

RELATED POSTS