Sunday, 7 December 2014

صحت مند رہنے کے لیے دن میں کتنی مرتبہ ای میل چیک کرنی چاہیے؟ تحقیق نے بتا دیا

News

صحت مند رہنے کے لیے دن میں کتنی مرتبہ ای میل چیک کرنی چاہیے؟ تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک (نیوز ڈیسک) دور جدید میں انسانی ذہن کو پریشان کرنے والی باتوں میں کچھ ایسی چیزیں بھی شامل ہو گئی ہیں کہ جن کا پہلے ہماری زندگی میں دخل نہیں ہوتا تھا اور ایک ایسی ہی چیز ای میل بھی ہے۔ سائنسی تحقیقات کے مطابق ہر وقت ای میل دیکھنے کی فکر میں رہنے والوں میں ذہنی دباﺅ خاصا زیادہ پایا جاتا ہے اور خصوصاً جن لوگوں کو افسران کی ای میل بکثرت موصول ہوتی ہیں ان پر ہر وقت یہ فکر سوار رہتی ہے کہ کہیں کوئی ای میل دیکھے بغیر نہ رہ جائے یا اسے دیکھنے میں تاخیر نہ ہو جائے۔
     یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سائنسدانوں نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں معلوم کیا ہے کہ اس بے جا ذہنی دباﺅ سے نجات کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بار بار ای میل دیکھنے کی بجائے دن میں زیادہ سے زیادہ تین بارای میل دیکھی جائے۔ یعنی ہر ای میل کو انفرادی طور پر دیکھنے کی بجائے کچھ ای میلز اکٹھی ہو جانے پر گروپ کی صورت میں دیکھنا بہتر ہے۔ اس تحقیق میں 124 طلباءکے مشاہدے کے بعد ثابت ہوا کہ دن میں صرف دو یا تین بار ای میل دیکھنے والوں میں ٹینشن، پریشانی اور ذہنی دباﺅ ان لوگوں سے بہت کم ہوتا ہے جو بار بار ای میل دیکھتے رہتے ہیں۔ تحقیق کاروں نے کمپنیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو یہ گنجائش دیں کہ انہیں روزانہ تین بار سے زائد مرتبہ ای میل نہ دیکھنا پڑے

    RELATED POSTS