اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کے نام سے لکھے گئے جعلی کالم کو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف آیف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کنٹرول ونگ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز وزیراعظم کے مشیر کی تحریری درخواست پر کیاگیا۔ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کے نام شکایت میں کہاگیاہے کہ کچھ عرصہ قبل علم میں یہ بات آئی ہے کہ اُن کے نام سے لکھاگیاایک جعلی کالم سوشل میڈیا پرگردش کررہاہے جس کا عنوان ہے ”ملافضل اللہ کی زندگی کے روشن پہلو“ ۔مذکورہ کالم کی دوفروری 2014ءکو واضح تردید کی جاچکی تھی جو اخبارات میں بھی شائع ہوئی لیکن اب وہی کالم ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہاہے ۔ وہ اس وقت بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور مذکورہ کالم بالکل جعلی ، بے بنیاد اور من گھڑت ہے جسے کسی فرد یا گروہ نے سازش کے تحت سوشل میڈیا پر ڈالاہے ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ مذکورہ کالم کسی اخبار میں نہیں چھپا اور نہ ہی اُن کا کوئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ہے ۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ مذکورہ جعلی کالم کو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے نامعلوم عناصر کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کرکے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
یادرہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ایک مرتبہ پھر جعلی کالم سوشل میڈیا پر گردش کررہاہے ، سوشل میڈیا پر موجود عرفان صدیقی کا جعلی کالم یہ ہے ۔