Sunday, 25 January 2015

نئے پاکستانی سکے سے قائد اعظم کی تصویر غائب

News
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 20روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا وفاقی حکومت کی طرف سے 8جنوری کو نوٹیفکیشن کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک پاک چین دوستی کا سال 2015منانے کیلئے 31جنوری کو یہ یادگاری سکہ جاری کرے گا نئے یادگاری سکے میں قائد اعظم کی تصویر نہیں ہوگی بلکہ اس کی ایک طرف ابھرتا ہوا چاند پانچ کونوں والا ستارہ اور 20روپیہ درج ہوگا جبکہ دوسری جانب دائیں طرف پاکستانی جبکہ بائیں جانب چین کا جھنڈا ہوگا سکے کی اسی جانب پاک چین دوستی زندہ باد بھی درج ہوگا 10گرام کے اس نئے سکے میں 75فیصد تانبا 25فیصد نکل شامل ہے دندانوں والے کنارے کے گول سکے کا ڈایا میٹر 5-25فیصد ہے ۔

RELATED POSTS