Monday, 12 January 2015

کسی بھی کلمہ گو کیخلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے: حافظ سعید

News
جماعةالدعو ہ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں میں کفر کے فتوے لگا کر نہتے اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان میں غارت گری کرنے والے ظالم سفاک اور یہودیوں و صلیبیوں کے ایجنٹ ہیں۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔انھوں نے جماعة الدعوہ مانانوالہ کے زیر اہتمام نواحی فیروز وٹواں میں ایک تربیتی و اصلاحی جلسہ کے دوران کہاکہ کسی بھی کلمہ گو کے خلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے اور اسلام تو اقلیتوں کے بھی جان و مال کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور سانحہ سمیت دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی، اسرائیلی اور امریکی ایجنسیاں ملوث ہیں، وہ افغانستان میں نیٹو فورسز کی ذلت و رسوائی کا بدلہ پاکستان میں دہشتگردی کروا کر لینا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعةالدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعةالدعوہ نے تھرپارکر سندھ و بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت سے کنوﺅں کی کھدائی اور ریلیف کے دیگرکئی منصوبہ جات شروع کئے ہیں۔ 
انہوں نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سمندری میں ایمبولینس و ریسکیو سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو پورے ملک میں منظم کریں گے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی 170 ایمبولینس گاڑیاں 118 شہروں میں چل رہی ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعة الدعوہ فیصل آباد فیاض احمد، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن فیصل آباد کے انچاج ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ، ابو بصیربھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ جماعةالدعوہ کی جانب سے مختلف شہروں کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اس سلسلہ کو پھیلا دیا گیاہے۔

RELATED POSTS