Wednesday 21 January 2015

داعش کا مقامی کمانڈر ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار

News
 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش کے مقامی کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کا نام یوسف السلفی ہے جو پاکستانی نژاد شامی شہری ہے اور قریباً پانچ ماہ قبل ترکی کے راستے پاکستان پہنچا تھا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں میں سے ایک کا نام حافظ طیب ہے جو داعش جنگوؤں کو شام بھجوانے کے فرائض ادا کر رہا تھا۔ ’رائٹرز‘ کا کہنا ہے کہ عسکری حکام نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ شخص شام کی سرحد سے ترکی میں داخل ہوا تھا جہاں وہ گرفتار بھی ہو گیا تھا تاہم اس نے کسی طرح وہاں سے پاکستان پہنچنے کا انتظام کیا پاکستان میں داعش کی قیادت سنبھالی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے دوران تفتیش داعش سے تعلقات تسلیم بھی کر لئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا ساتھی داعش سے ہر جنگجو کو شام بھجوانے کے بدلے 600 امریکی ڈالر وصول کر تا تھا۔ اس سے پہلے تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ نے بھی داعش سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔

RELATED POSTS