Monday, 12 January 2015

تمام شوہر ہوشیار ہو جائیں،بیگم کو سرپرائیز دینے کی کوشش نے خاوند کو ہسپتال پہنچا دیا

News
 عام طور پر بیگمات کو شوہروں سے یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ نہیں بٹاتے یا ان کیلئے ایسا کوئی خوشگوار کام نہیں کرتے جس سے انہیں خوشگوار حیرت ہو۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک فوجی نے اپنی بیگم کی یہ شکایت دور کرنے کے لئے ناشتہ بنا کر اسے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا لیکن افسوس یہ حرکت اسے کچھ زیادہ ہی مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ”ضیاءزیگول“ عموماً 8 بجے ملٹری بیس جانے کے لئے گھر سے نکل جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ اس کے دل میں بیگم کی محبت جاگی اور آدھے راستے سے واپس آکر اپنی بیگم ”ٹفنی“ کیلئے ناشتہ بنانے لگا اس کی بیگم دوبارہ سو چکی تھی، تاہم اس دوران اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ سمجھی کہ کوئی چور گھر میں داخل ہوچکا ہے۔ ضیاءاپنے کمرے کی جانب بڑھا تو بیگم نے اندر سے ہی فائر کردیا اور گولی دروازے میں سے ہوتی ہوئی اس کے سینے میں جالگی۔ ”ٹفنی“ نے دیکھا کہ اس نے کیا کیا ہے تو فوراً پولیس کو کال کی۔ بتایا گیا ہے کہ اب ضیاءکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حالیہ وقتوں میں محلے میں چوری چکاری کے واقعات کی وجہ سے اس نے سوچا کہ کوئی چور گھر میں گھس آیا ہے۔

RELATED POSTS