لاری اڈا ساہیوال سے ملنے والی نوجوان کی نعش معمہ بن گئی ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق لاری اڈا ساہیوال سے نشہ کے عادی نوجوان کی نعش ملی جس کی محلہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی صفدر حسین نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے بھائی شوکت حسین کی لاش ہے جو نشہ کا عادی تھا۔
صفدر حسین نعش کو گھر لے گیا اور مساجد میں بھائی کی وفات کے اعلانات کرادئیے، میت کو غسل دے کر تدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ شوکت حسین گھر آگیا۔ ماں بیٹے کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔
صفدر حسین نعش کو گھر لے گیا اور مساجد میں بھائی کی وفات کے اعلانات کرادئیے، میت کو غسل دے کر تدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ شوکت حسین گھر آگیا۔ ماں بیٹے کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔
تمام رشتہ دار ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور گھر کاسوگوار ماحول خوشیوں میں بدل گیا جبکہ لاوارث لاش کو وہیں چھوڑ کر زندہ نشئی کو دیکھنے چل پڑے ، بعدازاں ٹی ایم اے کے عملہ نے لاش امانتاً دفن کردی۔