Monday, 12 January 2015

وزیراعظم کی نواسی کو دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ،بچے گھر پرہی تعلیم حاصل کریں گے:مریم نواز

News
وزیراعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ان کے بچے پاکستان میں ہی رہیں گے اور گھر پر ہی تعلیم حاصل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بچوں کو لندن بھیجنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میںکہا کہ ہم اور ہمارے بچے پاکستان میں رہیں گے اوربچے اب اسکول نہیں گھر پڑھیں گے کیونکہ سیکیورٹی کو سنگین خدشات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ ڈرنے والی خاتون نہیں ہیں بلکہ ان کی بیٹی کو دھمکی کے بعد ا سکول سے صرف اس لیے نکالا کہ ہے اس کی وجہ سے دوسرے بچوں کی زندگی خطرے میں نہ پڑ جائے، انہیں ملک کے سارے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر سوائے سستی شہرت کے کچھ حاصل نہیں ہو تا ،کسی کو بدنام کرنے سے بہتر ہے کہ معاملے کی تصدیق کر لی جائے۔پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بچوں کو شدید سیکیورٹی خطرے لاحق ہیں ، اس لیے ان کی گھر پر تعلیم و تدریس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

RELATED POSTS