وزیراعظم نواز شریف شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے شاہ عبداللہ کی وفات پر ملک میں ایک روزہ سوگ کااعلان بھی کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبد اللہ کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ادا کی جائے جس میں شرکت کے لیے نواز شریف روانہ ہو گئے ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف کی نئے ولی عہد شہزادہ سلما ن سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔
ترجمان وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کی وفات پر ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ پاکستانی پر چم فرماں روا کی وفات پر نصف سرنگوں رہے گا۔
ترجمان وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کی وفات پر ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ پاکستانی پر چم فرماں روا کی وفات پر نصف سرنگوں رہے گا۔