Sunday 18 January 2015

زونگ نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سیمینٹککی خدمات حاصل کرلیں

News
ملکی ٹیلی کام کے شعبے میں بہترین سروسز فراہم کرنے والی نمایاںکمپنی زونگ نے اپنے صارفین کے ڈیٹاکو محفوظ بنانے اور اس میں مزید بہتری کے لیے سیمنٹیک(Symantec) کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔واضح رہے کہ زونگ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کیلئے محفوظ ترین اور موثر نظام کی تلاش میں تھا۔زونگ وہ واحد ٹیلی کام آپریٹر ہے جو3G کے ساتھ 4G سروسز فراہم کر رہا ہے اور جس کے کل ڈیٹا کا حجم 100 ٹیرا بائٹس ہے جو 200 سرورز اور3 ڈیٹا سنٹرز پر مشتمل ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے زونگ کے چیف انفارمیشن آفیسر نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں نہایت تیزی اور یکساں شرح سے زونگ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی اہم وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے صارفین کی رہنمائی اور ان کی بروقت معاونت ہے ۔اس سے ہمارے صارفین کے کاروباری رابطوں کے معاملات میں مزید بہتری آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سیمنٹیک کے اشتراک سے ہماری سروسز مزید بہتر ہوں گی۔زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی علی وقاص کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کی بدولت ہماری کارکردگی میں اضافہ ہوگا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔چونکہ ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں روز نت نئے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے،مگر زونگ اس اشتراک سے اپنے صارفین کا ڈیٹا نہ صرف مزید محفوظ بنا سکے گا بلکہ جدید اور مضبوط ترین بیک اپ سسٹم کا بھی حامل ہو جائے گا۔ زونگ کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عبد الواجد نے کہا ہم نے اپنے بڑھتے صارفین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ نیٹ بیک اپ ڈیٹا پروٹیکشن آپٹیما ئزیشن کے طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمینٹک سلوشنز کے ذریعے انتظامی معاملات میں مزید تیزی آئے گی جس سے صارفین کے دیگر ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہو گی۔ اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سیمینٹک کے ٹیریٹری منیجر پاکستان وسیم اقبال نے کہا کہ زونگ وہ نمایاں کمپنی ہے جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کے بہترین استعمال کا ادراک ہے۔سیمینٹک کا زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔ سیمینٹک کے جدید ترین سلوشنز صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے ساتھ کمپنی کواپنے شعبے کی صنعت میں صف اول میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیںاور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم زونگ کو اپنی خدمات فراہم کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر ٹیم سن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹونی یی کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی سیمینٹک کے ساتھ مل کر زونگ کو یہ سروسز فراہم کر گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے باہمی اشتراک سے زونگ کے صارفین کیلئے آنے والے دور میں ٹیکنالوجی کے مزید نئے باب کھلیں گے۔سیمینٹک کے پورٹفولیو کنسلٹنٹ عبد الصمد نے کہا کہ سیمینٹک کے بنائے جانے والے پرپز بلٹ بیک اپ اپلائنسز ٹیکنالوجی کی دنیا کے مانے ہوئے سلوشنز ہیں۔ان سلوشنزکی بدولت زونگ کی استعداد کار بڑھے گی اور ترقی کی نئے راہیں کھلیں گی۔

RELATED POSTS