Monday 19 January 2015

دھاندلی الزامات، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا

News
 سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے عمران خان کے لیے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیاہے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 29جنوری کو چیئرمین تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیاہے ۔ 
ایف ایٹ کچہری میں سیشن جج نذیراحمد نے سابق چیف جسٹس کے دعویٰ کی سماعت کی ۔ دوران سماعت افتخارچوہدری کی لیگل ٹیم کی طرف سے شیخ احسن ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ عمران خان نے 2013ءکے عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس پر دھاندلی کے بے بنیادالزامات لگائے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ،افتخار محمد چوہدری اوراُن کے خاندان کوذہنی کوفت کاسامناکرناپڑا۔دعویٰ کے متن میں کہاگیاکہ عمران خان معافی مانگیں یا 20ارب روپے ہرجانہ اداکریں ۔ 
عدالت نے دعویٰ منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور مزید سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی 

RELATED POSTS