ایک تین سالہ بچے کی وجہ سے سعودی عدالت نے اس کے باپ کی سزائے موت ملتوی کردی۔سعودی اخبار ’سبق‘ کے مطابق سعودی دارالحکومت کے ایک شخص پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ثابت ہوچکا تھاجبکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے اسے معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھااور قاتل کی موت کا مطالبہ کررہے تھے۔تاہم عدالت نے جب دیکھا کہ اس کا تین سالہ بچہ ہے تو جج نے اس کی موت کی سزا ملتوی کردی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اب قاتل کو کس طرح سزا دی جائے گی۔